|

وقتِ اشاعت :   January 7 – 2016

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگرد تنظیموں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،ملک میں پائیدار امن اور سلامتی کیلئے متعلقہ ادارے کوششوں پر توجہ مرکوز رکھیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کے روز راولپنڈی میں آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،پیشہ وارانہ امور پر بھی بات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں خطے کی جیو سٹرٹیجک صورتحال اور پاکستان پر اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا اور شرکاء کو موجودہ اور درپیش خطرات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی،دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن اور انٹیلی جنس اداروں کی کاروائیوں کا بھی جائزہ لیا،آرمی چیف کا آپریشن ضرب عضب میں پیشرفت پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔جنرل راحیل شریف دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑنے کو سراہا اور کہا کہ دہشتگرد تنظیموں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی#/s#۔(ولی)