|

وقتِ اشاعت :   January 9 – 2016

کو ئٹہ : بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 2 اہلکار ہلاک جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے ساحلی علاقے جیونی میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزررہی تھی کہ شر پسندوں نے سڑک کنارے پہلے سے نصب مواد کو ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑا دیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 5 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جب کہ 3 کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم اب تک کسی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔