|

وقتِ اشاعت :   January 13 – 2016

اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ تمام قومی معاملات کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لانا خوش آئند ہے ،وفاق اور تمام اکائیوں کے درمیان بہتر رابطوں کے زریعے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر جان مینگل سے ملاقات کے دوران کیاملاقات دونوں رہنماؤں کے مابین مختلف قومی وصوبائی معاملات زیر بحث آئے اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری سردار اختر جان مینگل کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وفاق اور اکائیوں کی قیادت کے درمیان باہمی رابطوں سے ایک دوسرے کے نقطہ نگاہ کو سمجھنے میں مددملتی ہے سردار اخترجان مینگل نے کہا کہ پارلیمنٹ عوام کی امیدوں کو محور ہے قومی معاملات کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لانا خوش آئند ہیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ایوان بالاء میں ہر قومی معاملے پر سیر حاصل بحث ہو رہی ہے اور آئین پر من و عن عملدرآمد کے فیصلے بھی ہو رہے ہیں ملاقات میں سینیٹرز ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی ، میر کبیر محمد شاہی بھی موجود تھے ۔ بعدازں بلوچستان کے زمینداروں کے وفد نے سینیٹر میر کبیر محمد شاہی کی سربراہی میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کر کے اپنے مسائل سے آگاہ کیا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے وزارتی اور صوبائی سطح پر مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔