|

وقتِ اشاعت :   January 19 – 2016

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس دنیا کے کئی ممالک میں معطل ہوگئی. ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ فنی خرابی کی وجہ سے معطل ہوئی، جسے جلد بحال کردیا جائے گا. ویب سائٹ وزٹ کرنے والے صارفین کو یہ پیغام موصول ہورہا ہے، ‘کچھ تکنیکی خرابی ہوگئی ہے’. پیغام میں مزید کہا گیا کہ خرابی کو جلد دور کرلیا جائے گا.