نارووال: وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ جو لوگ معاشرے میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں ان کو جڑ سے اکھاڑ پھنکا جائیگاقوموں کی اصل طاقت تعلیم ہے آج دنیا میں وہی قوم ترقی یافتہ ہے جس کے پاس علم کی طاقت ہو اور آج اگر ہم دنیا میں پیچھے رہ گئے ہیں تو اس کی بڑی وجہ سب سے زیادہ جہالت ہے اگر ہم ترقی کرنی ہے خوشحالی کرنی ہے تو اس کا راستہ تعلیم کے ذریعے ہی جاتا ہے ۔وہ عوام کی سرکاری محکموں تک رسائی کے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ان طلبہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو چارہ سدہ میں دہشت گردی کا نشانہ بنے وہ نوجوان وہ مادرعلمی میں تعلیم حاصل کرنے آئے تھے اور دہشت گردوں نے ان کے لہو سے اس مٹی کی آبیاری کی مجھے یقین ہے کہ انشاء اللہ تعالی ان کے لہو سے مٹی کے اندر جو چراغ جلیں گے وہ دنیا کے اندر علم کو چار چاند لگائیں گے انہوں نے کہا کہ وہ کوئٹہ یونیورسٹی گئے جہاں کے وائس چانسلر نے انہیں وہ جگہ دیکھائی جہاں دوسال پہلے دہشت گردی میں 14بچیاں شہید ہوئیں تھیں لیکن اس بزدل عمل کا رد عمل دیکھیں کہ دو سال پہلے وہاں12سو بچیاں زیر تعلیم تھیں اور دو سال کے بعد آج کوئٹہ یونیورسٹی میں بچوں کی تعداد5ہزار سے زائد ہے یہی وہ جذبہ ہے تو پاکستانی قوم میں موجود ہے حکومت فوج اور عوام کوشش کررہی ہے کہ یہ لوگ تو معاشرے کے اندر نفرت کے بیج بو رہی ہے ہمارے معاشرے میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں ان کو جڑ سے اکھاڑ پھنکا جائے ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے جو لوگ مذہب کا نام لے کر دہشت گردی کر رہے ہیں جو گناہ کبیرہ ہے یہ مثال ہمارے ملک میں موجود ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم نے سکولوں کالجوں اوریونیورسٹوں کا نشانہ بنانا ہے کیونکہ یہاں سے افرادی قوت نکلتی ہے تووہ لوگ جتنے نشانے بنائیں گے لوگ انشاء اللہ تعالی اس سے زیادہ تعداد میں آئیں گے کیونکہ ہم نے پاکستان کو علم کا گہوار بنانا ہے آپ جانتے ہیں کہ ہم جس دور میں زندہ ہیں قوموں کی اصل طاقت تعلیم ہے آج دنیا میں وہی قوم ترقی یافتہ ہے جس کے پاس علم کی طاقت ہو اور آج اگر ہم دنیا میں پیچھے رہ گئے ہیں تو اس کی بڑی وجہ سب سے زیادہ جہالت ہے اگر ہم ترقی کرنی ہے خوشحالی کرنی ہے تو اس کا راستہ تعلیم کے ذریعے ہی جاتا ہے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اسی لئے نارووال میں بھی میری خصوصی توجہ علم کی طرف رہی ہے ہم نے نارووال میں 150سے زیادہ سکول بنائے اور ان میں سب سے زیادہ سکول بچیوں کے تھے تاکہ کوئی بچی تعلیم سے محروم نہ رہ سکے نارووال میں دو یونیورسٹیاں قائم کیں گئیں، دوسو ایکٹر پر مریدکے روڈ پر انجینئرنگ یونیورسٹی کا نیا شہر آباد ہورہا ہے شکرگڑھ روڈ پر ایک سو ایکٹر پر گجرات یونیورسٹی کمپیس بنے گا اور اس سال ویٹنری یونیورسٹی کا ادارہ بھی قائم ہوگا ۔