کابل: افغانستان میں ہونیوالے ایک ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ اور ان کے بیٹے سمیت 5افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبہ ننگر ہار میں ملا فضل اللہ کے گھر پر ڈرون سے میزائل داغے گئے حملے میں کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ ہلاک ہوگئے اس حملے میں ان کے ساتھ ان کا بیٹا ، ایک خاتون سمیت 5 افراد بھی مارے گئے ہیں ۔ خلیجی اخبار کے مطابق ملا فضل اللہ کیخلاف پاک فوج اور افغانستان میں موجود امریکی فورسز نے مشترکہ کارروائی کی ہے۔ فضل اللہ آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی تھا