|

وقتِ اشاعت :   January 25 – 2016

کوئٹہ: مےئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑاور ڈپٹی میئر محمد یونس بلوچ نے یکم فروری سے کوئٹہ شہر سے پیڈ پارکنگ کو ختم کر نے کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ بغیر نقشے اور بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر زیر تعمیر عمارتوں کو مسمار کر دیا جائیگا شہریوں اور دکانداروں کو تنبہہ کر تے ہیں کہ وہ تجاوزات کو ختم کر دیں اور بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی نہ کریں عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے پیڈ پارکنگ ختم کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کواپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران اس موقع پر کونسلران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ نے کہاکہ ہماری ہمیشہ سے یہی کو شش رہی کہ شہریوں کو درپیش مسائل اور مشکلات سے نجات دلائے جا سکے اس حوالے سے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے اور کارپوریشن کیلئے کچھ مالی فوائد کا حصول یقینی بنانا تھا جس میں بدقسمتی سے ہم کامیاب نہ ہوسکے کیونکہ تمام تاجر پیشہ افراد اور ان کی یونین کی جانب سے پیڈ پارکنگ کی مسلسل مخالفت ہو رہی ہے اور پارکنگ فیس کی ادائیگی سے بھی اجتناب بر ت رہے ہیں جس کی وجہ سے ہم مکمل انتظامات کرنے سے قاصر رہے چونکہ ہمارا بنیادی مقصد عوام کو سہولیات فراہم کرنا تھا نہ کہ تکلیف دینا تھا لہٰذا اگر عوام اس سے تکلیف میں مبتلا ہیں تو ہم پیڈ پارکنگ جاری نہیں رکھیں گے اور یکم فروری سے پیڈ پارکنگ ختم کر رہے ہیں اگر کسی نے یہ سلسلہ جاری رکھا تو اس کے خلاف سخت قانونی کا رروائی عمل میں لائی جائیگی شہر میں آئندہ کیلئے پارکنگ پلازہ تعمیر کررہے ہیں جن میں ان کو سہولیات دی جائیں گی البتہ موٹر سائیکلیں اور سائیکلوں کی پارکنگ ضرورت کے مطابق جاری رہے گی انہوں نے کہاکہ بار بار خبردار کرنے کے باوجود کوئٹہ شہر میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی جاری ہے جس میں ہمیں سخت عملی اقدامات شروع کرنے پڑے ہیں جو بھی بلڈنگ بغیر نقشہ کے شروع ہو یا بلڈنگ قوانین کیخلاف تعمیرہو اس بلڈنگ کومسمار کردیا جائیگا اور خلاف ورزی کرنے والوں پر مقدمات درج کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ اب تک بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر ایک درجن سے زائد بلڈنگ گرائی جا چکی ہیں انہوں نے کہاکہ تجاوزات کیخلاف ہم بہت شائستگی اور نرمی سے دکانوں پرجا کر دکاندروں سے درخواست کرتے رہے کہ تجاوزات کو ہٹا دیں بصورت دیگر سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہو ں گے انہوں نے کہاکہ میٹر و کار پوریشن کا عملہ گزشتہ ایک ماہ سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے شہر کی مختلف سڑکوں پر آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ آپریشن شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک جاری رہے گا انہوں نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ میٹر وپولٹین کارپوریشن کے ساتھ بھرپور تعاون کریں انہوں نے کہاکہ گوشت مارکیٹ کے حوالے سے ہم نے کئی بار مارکیٹ والوں سے بات چیت کی سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ‘کمشنر کوئٹہ ‘وزراء اور انجمن تاجران سے ان کے سامنے کہا ہے کہ کارپوریشن نے ان کیلئے متبادل جگہ تیار کی ہے آپ اس میں منتقل ہو جائیں اور جب نئے کمپلیکس میں دکانیں بنیں گی تو قانون کے مطابق حقیقی متاثرہ دکانداروں کو کافی سہولیات کے ساتھ فراہم کی جائیگی اس حوالے سے ہم تحریری معاہدہ کرنے کو تیار ہیں اس حوالے سے وہ ہمارے سامنے ہاں کرکے چلے جاتے ہیں اور پھر اگلے ہی دن احتجاج شروع کردیتے ہیں جس سے مسائل حل نہیں ہو رہے کوئٹہ شہر ہم سب کا ہے ہم سب نے مل کر ان مسائل کے حل کو یقینی بنا نا ہے تاکہ اس کی خوبصورتی کو برقرار رکھا جا سکے۔