کراچی: مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر و بلوچستان کے وزیر ایری گیشن نواب جنگیز خان مری کے گھر ڈیفنس میں نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نامعلوم افراد نے مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر و بلوچستان کے وزیر ایری گیشن نواب جنگیز خان مری کے گھرپر دستی بم پھینک جو پھٹ نہ سکابم ڈسپوزل کے عملے نے موقع پر پہنچ کر بم ناکارہ بناکرقبضے میں لے لیا۔ ڈیفنس پولیس نے واقعہ کے بعد پانچ مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔مری ہاؤس کے ذرائع کے مطابق جس وقت نواب جنگیز مری کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تو وہ خود اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھے۔