لاہور/اسلام آباد: ملک بھر میں فوج کے زیر انتظام تعلیمی اداروں کو تین دن کے لیے بندکر نے کا نوٹی فکیشن جاری جبکہ 27 سے 29 جنوری کے لیے آرمی پبلک اسکول اور کالجز بند رہیں گے ۔انتظامیہ کے مطابق اسکول اس وجہ سے بند کیے گئے تاکہ دیگر اسکولوں کے ساتھ نصاب کی مطابقت رہے کیونکہ ان اسکولوں میں وہی نصاب پڑھایا جاتا ہے جو ملک کے دیگر اسکولوں میں رائج ہےواضح رہے کہ 30 تاریخ کو ہفتہ اور 31 جنوری کو اتوار کے روز بھی اسکول میں ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے اب اسکول یکم فروری 2016 کو کھلیں گے،دوسری جانب کراچی میں آرمی کے بعد بحریہ کے تعلیمی ادارے بھی پیر تک بند کر دئیے گئے۔ دوسری شفٹ میں آنے والے بچوں کو واپس گھر بھیج دیا گیا۔ جامعہ کراچی نے سیکیورٹی اقدامات بڑھا دیے۔ ڈائریکٹر کالجز کراچی نے پرنسپلز کو تعلیمی اداروں کے لیے سیکیورٹی پلان مرتب کر کے دینے کی ہدایت کردی۔ مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر سختی سے نظر رکھنے کے بھی ہدایات جاری کردی گئیں۔آرمی پبلک اسکولز اور اس کے ماتحت کالجز کو تین دن کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ طلبہ و طالبات کو29 جنوری کو حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیوی کے ماتحت ادارے بھی پیر کو کھولے جائیں گے۔ ان اداروں کی سیکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔جامعہ کراچی نے بھی چار دیواری آٹھ فٹ بلند کرنے، واک تھرو گیٹ کی تنصیب، رکشوں کے داخلوں پر پابندی اور ریٹائرڈ فوجیوں پر مشتمل مزید سیکیورٹی گارڈز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بعض نجی اداروں نے سیکیورٹی کے نام پر والدین سے اضافی فیس طلب کی ہے۔دوسری جانب ڈائریکٹر کالجز کراچی نے پرنسپلز کو تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی پلان کو یقینی بنانے کی ہدایات کردی ہیں۔ محکمہ داخلہ کو سیکیورٹی پلان سے متعلق مطلع کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں کے اوقات روزانہ کی بنیاد پر تبدیل کیے جائیں۔ کالج میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر سختی سے نظر رکھی جائے۔ تعلیمی اداروں کے باہر چوکیدار کی موجودگی اور طلبہ کو مشقیں کروانے کی سخت ہدایت جاری کردیں گئیدریں اثناء پنجاب سمیت خیبرپختونخوا کی یونیورسٹیز اور تعلیمی اداروں کو سکیورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔سکیورٹی کے نا قص انتظامات پر سرگودھامیڈیکل کالج اور گورنمنٹ زرعی کا لج کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ ہنگو میں سیکورٹی الرٹ کے باعث اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔سرگودھا پولیس ترجمان انسپکٹر خطیب الرحمن کے مطابق سکیورٹی کے نا قص انتظامات پر سرگودھامیڈیکل کالج اور گورنمنٹ زرعی کا لج کو سیل کر دیا گیا ، میڈیکل کالج میں امتحانات معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔یکم فرور ی کو دو نو ں تعلیمی اداروں کے سیکورٹی انتظامات کا دو با ر ہ جا ئز ہ لیا جا ئے گا اور ان اداروں کو ڈی سیل کر نے کا فیصلہ کیا جا ئے گا،ضلع میں 38 سے زا ئد سرکار ی اور نجی تعلیمی اداروں کو پر دو با ر ہ آخر ی وارننگ جا ر ی کی گئی ہے۔سی پی او ملتان اظہر اکرم کے مطابق بہاالدین زکریا یونیورسٹی سمیت تمام تعلیمی ادروں کیلئے سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے اندر 25 مورچے بنائے جائیں گے ، مرکزی گیٹ پر پولیس موبائل تعینات اور ایلیٹ فورس گشت کریگی ، یونیورسٹی سمیت دیگر نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں کو بیرونی دیواروں پر خار دار تاریں لگانے اور چھت پر سکیورٹی گارڈ تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔سوات یونیورسٹی میں پولیس تعینات کردی گئی ہے، پولیس تمام تعلیمی اداروں کے سکیورٹی گارڈز کو تربیت دے گی ، ڈی آئی جی مالاکنڈ ڈویڑن آزاد خان نے ہدایت کی ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ ایکس سروس مین گارڈز کو بلٹ پروف جیکٹس کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کو یقینی بنائے۔ڈی آئی خان میں گومل یونیورسٹی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا اور غیرقانونی رہائش پزیر طلباء کے زیر استعمال کمروں کے تالے توڑ کر سامان نکال لیا گیا، یونیورسٹی امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث 13 جنوری سے بند ہے۔ہنگوکی تحصیل ٹل میں سکیورٹی الرٹ کے باعث درجنوں سرکاری اسکولوں کو بند کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد شوکت کے مطابق یوسی دوآبہ اور یوسی درسمندمیں 18پرائمری ،5ہائیراور2مڈل اسکول بندکئے گئے ہیں، اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔