تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بند رہادفاتر میں تالے لگے ہوئے ہیں، جناح ٹرمینل سے اسلام آبادلاہورگوادرسکھر اور پشاور کی پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں کراچی سے لندن کھٹمنڈوڈھاکہ اور نئی دہلی کی فلائٹس بھی روک دی گئی ہیں فلائٹ آپریشن بند ہونے کے باعث پی آئی اے کے سیکڑون ملازمین اور مسافر دنیا بھر کے مختلف ہوائی اڈوں پر پھنس گئے دوسری جانب کراچی میں قومی ایئر لائن کے ہیڈ آفس کے سامنے پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ادارے کی نجکاری کے خلاف احتجاج جاری رہا جس میں ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھے۔لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پربھی پی ائی اے کا فضائی آپریشن مکمل طور پر معطل رہا اور ایئرپورٹ سے قومی و بین الاقوامی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں لاہور سے دوحاریاض، دبئی، لندن، مسقط، مدینہ، ابوظہبی، بحرین، ٹوکیو، دمام، کویت اور جدہ جانے والی پروازیں منسوح کردی گئی ہیں اس کے علاوہ کراچی جانے والی 4 اسلام آباد کی 3 اور سکھر کی ایک پرواز بھی منسوح اندرون و بیرون ملک سے لاہور آنے والی 20 پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔راولپنڈی کے بینظیر انٹرنیشل ایئرپورٹ سے بھی 30 پروازیں منسوخ کر دی گئیں کراچی سے آنے والی 4 جب کہ کراچی جانے والی 3 پروازوں کی آمد و روانگی غیر یقینی ہے اس کے علاوہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے بیرون ملک کی 24 گھنٹے میں 20 پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں۔پشاور اور کوئٹہ کے ایئرپورٹس پر بھی فلائٹ آپریشن مکمل طور پر معطل ہونے کی وجہ سے نجی ایئرلائن نے کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا پی آئی اے کی ہڑتال کے باعث ہزاروں مسافر متاثر ہو رہے ہیں 10 روز میں قومی خزانے کو 3 ارب سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔
پی آئی اے ملازمین کا احتجاج بدستورجاری، فلائٹ آپریشن تیسرے روز بھی بند، سو سے زائد پروازیں منسوخ
![]()
وقتِ اشاعت : February 5 – 2016