|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2016

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے حلقہ پی بی پچاس کیچ کے تین پولنگ اسٹیشنز پردوبارہ ووٹنگ کرانے کا حکم دے دیا۔چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں بنچ نے پی بی پچاس کیچ کے ضمنی انتخابات میں ریٹرننگ آفیسرکی جانب سے نتائج جاری نہ کرنے کا فیصلہ سنادیا۔ الیکشن کمیشن کے فیصلہ میں پی بی پچاس کے تین پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا جس کیلئے حتمی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔پی بی پچاس میں ضمنی انتخابات میں ریٹرننگ آفیسر کیجانب سے حتمی نتیجہ جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نیاز خود نوٹس لیا تھا ٗضمنی انتخابات میں ن لیگ کے میر اکبر آسکانی اور نیشنل پارٹی کے امیداوار اکرام بلوچ مدمقابل تھے ٗدونوں امیدواروں نے حلقہ سے اپنی کامیابی کا دعویٰ کیا تھا۔