پشاور:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آ پر یشن ضرب عضب میں دہشتگردی کا خاتمہ کرکے پاکستان کو مستحکم بنایا ہے دہشت گردوں ککو انکی پناہ گاہوں سے نکال کر حکومتی رٹ بحال کر دی ہے ،قبائلی بھائیوں سے ملکر یقینی بنائیں گے کہ بھگوڑے دہشت گرد اور سہولت کار ملک میں واپس نہ آ سکیں،خیبر پختونخوا اور فاٹا کی عوام نے دہشتگردوں کو پیچھے دھکیل کر انہیں معاشرے میں تنہا کردیا ہے ۔ان خیا لات کا اظہا رانہوں نے منگل کے روز کور ہیڈکوارٹر میں خیبر پختونخوا اور فاٹا کے لیے ہونے والے ایپکس کمیٹی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورت حال، آپریشن ضرب عضب میں ہونے والی پیش رفت اورفاٹا کے آئی ڈی پیزکی دوبارہ اپنے آبائی علاقوں میں بحالی،متاثر ہ علاقوں کی تعمیر نو سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی غور کیا گیا ہے اجلاس میں آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ہے اور فاٹا اور خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ، جبکہ آئی ڈی پیز کی باعزت واپسی سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا ۔
اجلاس میں گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان ، وزیراعلیٰ پرویز خٹک ، کو رکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ہے اجلاس میں سیاسی و عسکری قیادت نے فاٹا ، خیبر پختونخوا کو دہشتگردی سے پاک کرنے کا عزم کیا ،آرمی چیف نے گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا کی پاک فوج کی دلی حمایت کی تعریف بھی کی ہے ، جنرل راحیل شریف نے دہشت گردوں کیخلاف جاری جنگ میں جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے پر فاٹا اور کے پی کے کی عوام کے کردار کو سراہا ہے اور قربابیانیوں کو خراج عقیدت پیش کی ،فاٹا اور کے پی کے کے عوام دہشتگردوں کے مظالم کے آگے ڈٹے رہے اور انہوں نے دہشتگردوں کو پیچھے دھکیل کر معاشرے میں تنہا کردیا ہے عوام کی بھر پور حمایت کے ساتھ پاک فوج نے دہشت گردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں بے شمار کامیابیاں حاصل کی ہیں ملک میں دہشت گردوں کے نیٹورک ٹوٹ چکے ہیں اور دہشت گردوں کا انفراسٹرکچر تباہ کر دیا ہے ، آپریشن ضرب عضب میں دہشتگری کو ختم کر کے پاکستان کو مستحکم کر دیا ہے اور دہشتگردوں کو انکی پناہ گاہوں سے نکال کر ریاست کی رٹ بحال کر دی ہے، آرمی چیف نے کہا کہ قبائلی بھائیوں کی مدد سے بھگوڑے دہشت گردوں اور انکے سہولت کاروں کو دوبارہ داخل نہیں ہونے دیں گے ،آرمی چیف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے مشکل مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور وہ مرحلہ متاثرین کی بروقت اور باعزت واپسی کے ساتھ ساتھ متاثرہ علاقوں کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر نو ہے ، متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو سماجی اقتصادی ڈھانچے کی بحالی کا عزم رکھتے ہیں انسے معاشی بحالی اور انفرسٹکچر کی تعمیر کے لیے کیا گیا وعدہ ہر صورت پورا کریں گے ، آئی ڈی پیز کو اپنے گھروں میں بر وقت باعزت آباد کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،متعلقہ ادارے متاثرین کی فوری بحالی کے لیے اقدامات کریں ،انہوں نے کہا کہ عارضی نقل مقانی کرنیوالوں کی واپسی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کے لیے تما وسائل بروئے کار لائے جائیں او جلد از جلد اقدامات کیے جائیں تاکہ متاثرین واپسی یقینی ہو سکے ۔ در یں ا ثناء خصوصی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آ رمی چیف کو ، آپریشن ضرب عضب ، متاثرین کی واپسی اور بحالی پر بریفنگ دی گئی۔ ۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر ٹی ڈی پیز کی واپسی اور بحالی کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کے اجراء میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں فاٹا سیکرٹریٹ کی کارکردگی پر بھی شدید تحفظات ظاہر کئے گئے۔ ٹی ڈی پیز کی تعمیر وبحالی میں بیورو کریسی کے روایتی تاخیری حربوں پر بھی تشویش ظاہر کی گئی۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب پر پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کی۔ انہوں نے فاٹا اور خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو بھی سراہا اور متاثرین کی باعزت جلد ازجلد واپسی کے عزم کا اظہار کیا۔