|

وقتِ اشاعت :   February 26 – 2016

کوئٹہ: بلو چستان نیشنل پا رٹی کے سر براہ سر دار اختر جا ن مینگل نے کہا ہے کہ 1970کے بعد ملک میں کوئی بھی انتخابات صا ف شفا ف نہیں ہو اہے ملک میں شروع دن سے جمہوریت قائم نہیں ہوئی جو بھی جماعت اقتدار پر سر پیکار ہو تی ہے وہ صرف اور صرف حکومت کی مدت پوری کرنے تک جمہوریت کا سہارا لیتے ہیں گوادر میں 46ارب ڈالر کے منصو بے بنا یا جارہا ہے لیکن گو ادر کے عوام پینے کے صا ف پانی کے لئے ترس رہے ہیں گو ادر میں بلو چوں کو کسی صورت اقلیت میں تبد یل نہیں ہونے دینگے اورصوبے کے حقوق اور سائل وسائل کی حفاظت کیلئے جہدو جد جا رہی رہے گی ان خیالا ت کا اظہا ر انہوں نے ہز ارہ سیا سی کا رکناں کی جانب سے دیئے گئے ظہر انہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حا جی لشکر ئی رئیسا نی ، سینیٹرڈاکٹر جہا نز یب جما لدینی ، ملک ولی کاکڑ اور محمد طاہر ہزارہ نے بھی خطاب کیا سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ بلوچستان میں مذہب اور قومیت کے نام پر بے شما ر معصو م لو گو ں کو ما را گیا صو بے میں امن وامان کے قیا م کے لیے ہم سب کو مل جل کر کام کر ناچا ہیے، ایسا نہ ہو کہ ہم ریڈ انڈ ین بن جا ئے،ملک میں جمہو ریت کا نا م نشا ن تک نہیں ,1970کے بعد ملک میں شفا ف انتخا با ت نہیں ہو ئے ایک سو چے سمجھے منصو بے کے تحت ملک کو دو لخت کیا گیا ، سیا ست دانو ں نے ملک کو تبا ہی کے دہا نے پر پہنچایابلو چستا ن کو غلا می کے دور میں دھکیل دیا گیا ہے، صو بے کی دیگر وسا ئل لو ٹنے وا لوں کی نگاہیں اب گو ا در پر جمی ہو ئے ہے چا ئنا کو صو بہ کے دیگر مسا ئل نظر نہیں آ تے مگر گو دار نظر آ تا ہے ارونج ٹر ین،سلو ر سسٹم سمیت دیگر منصو بے پنجا ب میں شروع کئے گئے ہیں مگر بلو چستا ن کو ان کے جا ئز حقوق نہیں مل رہے ہیں جس سے یہ ثا بت ہو تی ہے کہ پورا کا پوار دا ل ہی کالا ہے حا جی لشکر ی رئیسانی نے کہا کہ مذ ہب اور فر قے کے نا م عوام کو لڑا یا جا ر ہا ہے اور ایک سا زش کے تحت عوا م کو لڑا نے وا لو ں کا احتساب ہو نا چا ہیے نیب کا کا م کسی کا احتساب کر نا نہیں بلکہ احتساب کر نا عوام کا کا م ہے بعد ازاں ہزراہ برادری کی جا نب سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراختر جا ن مینگل کے اعزاز میں ٹی پار ٹی دیا گیا ۔دریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ بی این پی بلوچستان کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے صوبہ کی عوام بلوچستان کے حقیقی وارث ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی این پی مینگل ضلع ہرنائی کے ضلعی سیکرٹری جنرل نواب خان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کے دوران نواب خان نے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کو پارٹی ضلع ہرنائی کی کارکردگی سے آگاہ اور پارٹی کی کارکردگی کے حوالے سے اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیاسردار اختر جان مینگل نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی مینگل سے عوام کی توقعات ہے اور عوام کی امیدیں بھی بی این پی سے لگی ہوئی ہے کارکنان اپنی محنت سے پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائیں بی این پی حق خود ارادیت کی جنگ جاری رکھے گی سردار اختر جان مینگل نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بی این پی مینگل نے افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری کرنے کو مسترد کردیا گیا اور پارٹی افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری قبول نہیں کیونکہ مردم شماری بلوچ قوم کو اقلیت میں بدلنے کی سازش ہے جس کو کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ مردم شماری کا افغان مہاجرین کی موجودگی میں مخالفت کی بلوچ قوم ان کی باعزت اپنے وطن واپسی چاہتی ہیں حکومت ان کی باعزت واپسی کا بنوبست کریں نواب خان نے پارٹی کو ضلع ہرنائی میں پارٹی کی سرگرمیوں سے آگا کیا پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے پارٹی کو فعال بنانے کیلئے بھرپور جدوجہد کرنے کی ہدایت کی ۔