راولپنڈی ، پشاور: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں، پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر حد تک جائے گی ، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے ، ملک کے کونے کونے سے دہشت گردوں کا صفایا کیا جائے گا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شوال میں شہید ہونے والے کیپٹن عمیر عباسی اور3 جوانو ں کی نماز جنازہ اتوار کو پشاور میں ادا کر دی گئی ہے جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،کورکمانڈر پشاور ہدایت الرحمن ، سول و عسکر ی قیادت سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ، نماز جنازہ میں شرکت کے علاوہ آرمی چیف نے کیپٹن عمیر عباسی کے جسد خاکی کو کندھا بھی دیا ہے ،ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کی ہے اور انکے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے ،ترجمان کے مطابق شہید کیپٹن عمیر کے نماز جنازہ میں سول اور عسکری قیادت سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے ، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ پشاور کا بھی دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے شوال میں زخمی ہونے والے جوانوں سمیت دو روز قبل دہشتگردو ں کی فا ئرنگ سے زخمی ہو نے والے افغان فوجی عالم زیب کی عیادت کی ہے ، ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے شوال میں شہید ہونے والے جوانوں کو زبردست ا نداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بری فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ، شوال میں شہید ہونے والے جوانوں نے دہشت گردوں کو شوال سے فرار نہیں ہونے دیا ، جوانوں نے اپنی جان کی قربانی دے کر دہشت گردوں کو جنم واصل کیا ، انہوں نے کہا کہ پاک فوج کاہر جوان دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے دہشت گردی مکمل خاتمہ کر کے دم لیں گے اورملک بھر سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر حد تک جائیں گے ،اب دہشتگردوں کو بھاگنے نہیں دیں گے ملک کے کونے کونے سے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے تباہ کریں گے اوردہشت گردوں کو چھپنے کا ٹھکانا نہیں ملے گا۔ دریں اثناء کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن کی جانب سے آرمی چیف کو شوال میں جاری آپریشن پر بریفنگ دی ہے اور انہیں بتایا گیا ہے کہ شوال کا علاقہ پاک افغان سرحد کے قریب ہے دہشت گرد سرحد عبور کے پاکستان کی حدود میں داخل ہوتے ہیں، پاک فوج کے جوانوں نے گزشتہ روز دہشت گردوں کو بھاگنے نہیں دیا اور مار ڈالا ترجمان کے کے مطابق آرمی چیف نے شوال دتہ خیل میں جاری آپریشن میں جوانوں کی کارکردگی پر اطمیان کا اظہار کیا ہے