دریں اثناء وزیر اعظم نواز شریف سے برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہمینڈ نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات ، پیشہ وارانہ امور سمیت خطے کی سیکورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ برطانوی وزیر خارجہ نے ضرب عضب میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر مبارک باد پیش کی ۔ منگل کے روز وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہمینڈ نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز ،معاون خصوصی طارق فاطمی ، سیکرٹری خارجہ اعتزاز چودھری نے شرکت کی ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال سمیت پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی ۔ وزیر اعظم اور برطانوی وزیر خارجہ کی ملاقات میں توانائی ، تجارت ،معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ برطانوی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں ہونے والی کامیابیوں پر وزیر اعظم کو مبارک باد پیش کی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان حکومت اور افواج کے اقدامات کو سراہا ۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں ملاقات میں پاکستان کی جانب سے بھارت سمیت دیگر پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا، اس موقع پر برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہمینڈ کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان تاریخی تعلقات رکھتے ہیں جبکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کی کوشش قابل تعریف ہیں ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ ، پاکستان کے ساتھ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے تعاون کر رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے لے کوشش قابل ستائش ہیں ۔ دریں اثناء دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں علاقائی صورت حال افغانستان اور پاک بھارت تعلقات سمیت انسداد دہشتگردی اور تجارتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،کارروائیوں سے انتہا پسندکمزورہوگئے ہیں، نوازشریف
![]()
وقتِ اشاعت : March 9 – 2016