|

وقتِ اشاعت :   March 10 – 2016

کندھ کوٹ: جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کندھ کوٹ میں معروف عالم دین الحاج مولانا واحد بخش خلجی کی عیادت کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات جان بوجھ کر خراب کیے جارہے ہیں وہاں کے حالات طاقت سے نہیں مذاکرات سے حل کیئے جاسکتے ہیں ایسانہ کیاگیا توسانحہ مشرقی پاکستان کو بھلایانہیں جاسکتا راہداری منصوبہ کی وجہ سے بلوچستان کے حالات خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ایم کیوایم اپنے کیئے کی سزابھگت رہی ہے وہ اپنے انجام کو پہنچنے کے قریب ہے ایم کیوایم ایک نہیں کئی حصوں میں بٹے گی۔احتساب سب کاہوناچاہئے صرف چھوٹے صوبوں کے کرپٹ سیاستدان بیورو کریسی کوہاتھ ڈالنے سے پاکستان بھرکے کرپٹ لوگوں کا احتساب نہیں کیاجاسکتا۔ کرپشن ملک وملت اورریاست کیلئے سرطان ،دیمک کی طرح ہے نچلی سطح سے اوپرکی سطح تک انتہاپر ہے جسکی وجہ سے آئین وقانون کی بالادستی قائم نہیں قومی وسائل پر لوٹ مار کی جارہی ہے غریب عوام کے پیسے سے سالانہ پانچ ہزارارب روپے کی کرپشن کرنے سے غربت مہنگائی ،بیروزگاری،ناانصافی اورلاقانونیت عوام کا مقدربنادیاگیاہے کرپشن میں ملوث سینہ زوراحتساب کی وجہ سے سارے کرپٹ لوگ اکٹھے ہوگئے کرپٹ لوگوں سے پوچھنے والاکوئی نہیں بھٹو،زرداری اوراب نوازحکومت کرپشن کا گڑھ بن گئی ہے قومی احتساب بیوروپہلے مفلوج اوربے حال ادارہ تھا تھوڑے بہت اختیاراستعمال کیئے تویوں سمجھیں نیب نے پہلے پی پی کے خلاف اورپنجاپ کے حکمرانوں کے چند کیس شروع کیئے گئے تووزیراعلیٰ اور وزراء ن لیگ نے شورشروع کردیانیب پنجاپ میں ڈنڈااٹھائے پی پی اورایم کیوایم نے کرپشن میں اتحاد کرلیاہے جماعت اسلامی کرپشن سے نجات کیلئے رابطہ عوام مہم شروع کی ہے سراج الحق نے کرپشن کیخلاف کے پی کے میں دھرنے اورجلسے کیئے ہم بدلیں گے توپاکستان بدلے گا کرپشن کے خاتمہ کیلئے سیمینار،جلسے اوردھرنے ملک بھر میں ہونگے صاف ستھرے لوگوں کومتحد کریں گے جسکے لیئے نچلی سطح پر شعور اجاگرکرنے کیلئے اہمیت دیں گے۔ اسلامی نظریہ قانون کوخطرات ہیں امریکا یورپ کے کہنے پر عقیدہ ختم نبوت صہ سمیت تمام اسلامی قوانین کو تبدیل کرنے کیلئے ماحول بنایاجارہاہے ممتاز قادری کی پھانسی امریکااورلادین قووتیں سرگرم ہونے کی وجہ سے ہوئی دینی جماعتوں اوردینی قووتوں کو نظریہ اسلام اورنفاذ اسلام کیلئے متحد ہونا ہوگاآپس کے تمام اختلافات بھلاکرایک پلیٹ فارم پرآناہوگا ممتازقادری کی شہادت پر سنی اوردیوبندی ،شیعہ متحد تھے عالم اسلام میں سنی ،شیعہ چال چلی جاتی ہے پاکستان میں بھی یورپ یہی چال چلتاہے