|

وقتِ اشاعت :   March 11 – 2016

کوئٹہ: قلات میں حساس اداروں اور کالعدم تنظیم کے کارندوں کے مابین فائرنگ ‘ایک شخص ہلاک‘اسلحہ و گولہ بارود برآمد‘نوشکی میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کے باہر رکشہ میں بم دھماکہ ‘دو افراد زخمی‘ڈیرہ بگٹی میں دہشت گردی کی کوشش ناکام ‘بم ناکارہ بنا دیا گیانوشکی ایف سی ہیڈ کوار ٹر کے قریب رکشہ میں دھماکہ دو افراد زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو نوشکی میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کے قریب رکشے میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کامران ، اور نیک محمد ، شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا مزید تحقیقات جاری ہے ۔ ٰضلع ڈیرہ بگٹی میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے شمریز روڈ پر پی ٹی وی بوسٹر کے قریب 8کلو وزنی بم نصب کیا ہوا تھا سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے اسے ناکارہ بنا دیا مزید تحقیقات جاری ہے ۔ فرنٹیئر کور حساس اداروں کے اہلکاروں اورکالعدم تنظیم کے شرپسندوں کے درمیان قلات کے علاقے میں فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 1 کالعدم تنظیم کا شرپسند ہلاک اس کے قبضے سے اسلحہ ، گولہ بارود اور تخریبی مواد برآمد کر لیا ایف سی ترجمان کے مطابق گزشتہ روز فرنٹیئر کور اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے قلات میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا ایک شرپسند ہلاک ہو گیا جس کے قبضے سے اسلحہ ، گولہ بارود اور تخریبی مواد برآمد کر لیا ایف سی ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونیوالا شر پسند قلات اور گردونواح میں تخریبی کا رروائیوں میں ملوث تھا۔