|

وقتِ اشاعت :   2 hours پہلے

کوئٹہ:  وادی کوئٹہ پر نا معلوم دہشت گردوں کی جانب سے فائر کئے گئے 3راکٹ کے گولے گنجاآباد علاقوں شانتی نگر ، فقیر محمد روڈ ،عثمانیہ گلی، اختر محمد روڈ ،میر احمد روڈ کے علاقوں میں گھروں پر اور ایک گولہ ٹرانسفارمر کو لگنے سے زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے

جس کے نتیجے میں چھتوں ،سولر کو نقصان پہنچا جبکہ 3افراد معمولی زخمی ہوگئے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی پولیس اور سیکورٹی فورسز کے عملے نے علاقوں کو گھیروں میں لے کر کاروائی شروع کر دی پولیس کے مطابق بدھ کی شب کوئٹہ میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے جائر کئے گئے 3راکٹ کے گولے کنجان آباد علاقوں شانتی نگر میں ایک گھر کی چھت پر گڑ کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے چھت میں سوراخ ہو گیا اور سولر سسٹم تباہ ہو گیا

تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا دوسرا راکٹ فقیر محمد روڈ پر عثمانیہ گلی میں ایک گھر کی چھت پر گڑ کر پھٹنے سے چھت اور دیواروں کو نقصان پہنچا شیشے ٹوٹ گئے تیسرا راکٹ کا گولہ میر احمد روڈ پر واقع گھر کی چھت پر گیڑا دیوار گڑنے سے 3راہ گیر معمولی زخمی ہوگئے راکٹ حملوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی راکٹ فائر ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی نفری موقع پر پہنچ گئی علاقے کو گیرے میں لے کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دگیا اور ہسپتالوں میں ایفر جنسی نافذ کر دی گئی اور شہر میں پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا مزید کاروائی پولیس کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *