کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر اور بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے بلوچستان میں بارشوں سے ہونیوالے تباہیوں پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ حکومت نے عوام کو اب تک ریلیف نہیں پہنچا یا جس کی وجہ سے متاثرین بے یار ومددگار کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہے پشتون علاقوں میں نام نہاد قوم پرستوں کی ترقی کے دعوے ایک بارش کی نظر ہو گئی ان خیالات کا اظہار انہوں مختلف وفود سے بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے بلوچستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور انسانی جانوں کا بھی ضیاع ہوا ہے لیکن حکومت کی جانب سے تاحال کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے اور بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہونے کے ساتھ ساتھ ہزاروں لوگ اپنے گھروں سے بے گھر ہو ئے اور کئی علاقوں میں سیلابی پانی اور ریلیوں کی وجہ سے کھڑی فصلات تباہ ہو گئے حکومت کی جانب سے تا حال کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے انہوں نے کہا کہ قوم پرستوں نے جس طرح کی ترقی کے دعوے کئے تھے وہ بارشوں کی نظر ہوئی اور ہم نے پہلے ہی خدشات ظاہر کئے تھے کہ عوام کو نام نہاد قوم پرست کی وجہ سے نہ تو ترقیاتی منصوبے ملیں گے اور نہ ہی ان کو روزگار کی مواقع فراہم ہونگے انہوں نے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائے ۔