|

وقتِ اشاعت :   March 12 – 2016

کوئٹہ: ضلع کوئٹہ میں حالیہ بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ آفس میں ضلعی کنٹرول کی اطلاع پر انتظامیہ نے متعلق محکموں کی مدد سے ویسٹرن بائی پاس پر بارشوں کی قدرتی گذرگاہوں کو مسلسل تین روز صفائی کے بعد بحال کردیا ہے جس سے حالیہ ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں سیلابی ریلہ بخیریت گذر گیا جبکہ مشینری کی مدد سے سریاب کے علاقے کی آبادی کو درپیش خطرات کے پیش نظر بندات کو مضبوط کیا گیا ہے اسی طرح شہر میں تین مقامات ، ٹی این ٹی چوک بروری روڈ اور ایسٹرن بائی پاس پر نکاسی مشینوں کے ذریعے برساتی پانی نکالا گیا جس سے نشیبی علاقوں کی آبادی کو ممکنہ نقصانات سے بروقت بچالیاگیا ضلعی کنٹرول روم کیمطابق ضلع کوئٹہ کی صورتحال بہتر ہے ضلعی کنٹرول میں لیویز ، پولیس ، ایف سی، میٹروپولیٹن کارپوریشن ، محکمہ صحت اور دیکر متعلقہ محکموں کا عملہ چوبیس گھنٹے موجود ہے اور حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکموں اور حکام سے مسلسل رابطے میں ہے کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں ضلع کنٹرول روم کے فون نمبر9202268پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔