|

وقتِ اشاعت :   March 12 – 2016

کراچی: ملک میں ٹیکسٹائل کی صنعت روز افزوں ترقی کی جانب گامزن ہے یہ بات وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کراچی میں پندرھویں ٹیکسٹائل ایشیاء فیئر کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر انہوں نے نمائش کے متنظمین کو میگا انٹر نیشنل ٹیکسٹائل و گارمنٹس ٹریڈ فیئر کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل کی صنعت میں روز افزوں تبدیلی آرہی ہے اور سیکڑوں کی تعداد میں لوگ اس صنعت میں آرہے ہیں جو کہ خوش آئند ہے اور اس کی بنیادی وجہ ملک میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری ہے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں ٹیکس فری صنعتی زونوں کے قیام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ہمارے یہاں پہلے کچھ ٹیکس زون موجود ہیں لیکن پاک چائنا اقتصادی راہداری کے تناظر میں وزیراعظم نے گوادر پورٹ کو وفاقی ٹیکسز اور ڈیوٹیوں سے استثنیٰ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ اور سی پیک کے باعث بلوچستان ایک اہم صوبے کی حیثیت اختیار کرچکا ہے رقبے کے لحاظ سے بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور صوبائی حکومت صنعتکاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنے کیلئے نہ صرف زمین بلکہ دیگر مطلوبہ سہولتیں بھی فراہم کررہی ہے اختتامی تقریب میں چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن ذوالفقار علی چوہدری کے علاوہ رئیر ایڈمرل عارف حسینی کمانڈر نیوی فلیٹ ، رئیر ایڈ مرل وسیم اکرم کمانڈر کراچی نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ مذکورہ ٹریڈ فیئر پاکستان کا بی 2بی ٹیکسٹائل ، گارمنٹ، ایمبرائڈری، ڈیجیٹل پرنٹنگ مشینری کیمیکل و متعلقہ خدمات کے حوالے سے سب سے بڑا ٹریڈ فےئر ہے جس میں تجارت اور کارپوریٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے 65ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اور550سے زائد انٹر نیشنل برانڈز کی حامل ایشیاء کو نمائش کے 700بوتھز میں رکھا گیا ہے نمائش میں 27ملکوں جن میں آسٹریا، چائنا، چیک رپبلک، فرانس، جرمنی، انڈیا، اٹلی ، کوریا، تائیوان، ترکی، یوکے، یو ایس اے دیگرشامل ہیں کے 500سے زائد ڈیلی گیٹس نے بھی شرکت کی پی آر جی ایم ای اے کے مرکزی چےئرمین شیخ محمد شفیق نے اس موقع پر حکومت پاکستان خصوصاً وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری اور وزارت تجارت کا ٹریڈ فےئر کے کامیاب انعقاد میں بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر اکنامک گیٹ وے پاکستان کے صدر ڈاکٹر خورشید ناظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پندرھویں ٹیکسٹائل ایشیاء ٹریڈ فےئر جنوبی ایشیاء میں یو ایف ( پیرس ) کا منظور شدہ واحد ٹیکسٹائل ٹریڈ فیئر ہے انہوں نے نمائش میں قومی اور بین الاقوامی نمائش گنندگان کی شرکت اور دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔