|

وقتِ اشاعت :   March 13 – 2016

اسلام آباد: شہباز تاثیر کی مبینہ آپریشن کے ذریعے بازیابی سے متعلق انکوائری رپورٹ وفاقی وزیر داخلہ کو پیش کردی گئی‘ رپورٹ کے مطابق شہباز تاثیر کو اغوا کاروں نے از خود چھوڑ ا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے فرزند شہباز تاثیر کو کسی آپریشن کے ذریعے بازیاب نہیں کرایا گیا بلکہ اغوا کاروں نے از خود ا نہیں چھوڑا ہے ۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ شہباز تاثیر کو ایسے ہی رہا کیا گیا یا ان کی رہائی کے عوض کوئی تاوان وصول کیا گیا،اس حوالے سے کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ اس واقعہ کو اپنی کارکردگی سے منسوب کرے۔ متعلقہ افسروں کو اس سلسلے میں سخت تنبیہ کی سفارش کی گئی ہے، واضح رہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سپیشل سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی کو اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔