کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے کہا ہے کہ پنجاب بورڈ کے نصاب میں بلوچوں کیخلاف من گھڑت اور تضحک آمیز پر مبنی مواد شامل کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں نے ہمیشہ چھوٹی قومیتوں کے حقوق پر قبضہ جمانے اور ان کے خلاف نفرت کرنے کا سلسلہ آج سے نہیں بلکہ ملک بننے کے بعد سے جاری ہے پنجاب کے حکمرانوں نے معافی نہیں مانگی تو ہم بھی ان کیخلاف احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب نے شروع دن سے ہمیشہ قوموں کیخلاف نفرت کے بیچ بوئے ہیں اور منصوبے کے تحت نفرتوں کو جنم دیا جارہا ہے ایسا لگتا ہے کہ سب کچھ دانستہ کیا ہے اوراس کے منفی اثرات ضرورت سامنے آئیں گے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو پہلے ہی پسماندہ رکھا گیا اور ان کے ساحل ووسائل پر پنجاب کی اشرفیہ نے قبضہ جماکررکھا ہے اور یہ ملک تمام قوموں کا مشترکہ گھر اگر پنجاب حکومت نے نصاب تعلیم بلوچوں کی غلط اور من گھڑت تاریخ اور تضحک آمیز رویہ پر مبنی مواد شامل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس کا فوری طورپر نوٹس لیا جائے بصورت دیگر ہم آئندہ کا لائحہ طے کریں گے ۔