دالبندین: بی این پی کے مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی حاجی بابو محمد انور نوتیزئی سابق ضلعی صدر میر محمد غوث بلوچ اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں 20 مارچ کو پارٹی کے مرکزی جلسہ عام بمقام لسبیلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ 20 مارچ کو غیر بلوچ عوام اپنے گھروں سے نکل کر پارٹی کے مرکزی جلسہ عام کو کامیاب بنائیں کیونکہ جلسہ عام میں بھر پور شرکت سے دشمنوں کو یہ پیغام ملے گا کہ بلوچستان کے بلوچ عوام متحد ہیں انہوں نے کہاکہ بی این پی بلوچستان کے مظلوم عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو کہ مشکل وقت میں اپنے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی انہوں نے کہاکہ تاریخی جلسہ عام سے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل و دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے اور یہ جلسہ حکمرانوں اور بلوچ دشمن قوتوں کے تابوت کی آخری کیل ثابت ہو گی انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے غیرت مند عوام اپنے محبو ب قائد سردار اختر جان مینگل کے مخلصانہ قیادت میں آئے روز پارٹی میں شمولیت کر کے اپنا قومی فریضہ ادا کر رہے ہیں