|

وقتِ اشاعت :   March 18 – 2016

اسلام آباد: قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ دو سالوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 2 ہزار 498 دہشتگردی کے منصوبے ناکام بنائے اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ آئندہ ماہ باقاعدہ کام شروع کردیگانیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کا کام رواں سال کے وسط میں شروع ہونے کی توقع ہے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کا 77 فیصد توانائی کے منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا‘ حکومتی اقدامات سے رواں سال افراط زر کی شرح 5.1 فیصد تک کم ہو جائیگی۔جمعرات کو وقفہ سوالات کے دوران بتایا گیا کہ اس وقت اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں تین دیہی مراکز صحت اور 14 بنیادی صحت کے یونٹ کام کر رہے ہیں۔ ترلائی میں 200 بستروں سے آراستہ اسلام آباد جنرل ہسپتال کا پی سی ون جس کا تخمینہ 2 ارب 72 کروڑ 25 لاکھ روپے ہے‘ حکومت کے زیر غور ہے جبکہ ترنول اور کرپا میں بنیادی ہیلتھ یونٹ کی تعمیر بھی زیر تکمیل ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کو تحریری طور پر بتایا گیا کہ 2014ء اور 2015ء کے دوران انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 2498 دہشتگردی کے منصوبے ناکام بنائے گئے۔ مختلف ممالک سے یکم جون 2013ء سے فروری 2016ء تک دو لاکھ 51 ہزار 624 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت میں 428 پولیس اہلکار وی وی آئی پیز‘ ججوں‘ بیورو کریٹس‘ وزراء کے ساتھ پروٹوکول کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے پاسپورٹ‘ لائسنس اور قومی شناختی کارڈ منسوخ کرنے کے حوالے سے پالیسی آخری مراحل میں ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری داخلہ مریم اورنگزیب نے ایوان کو بتایا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد میں 1800 کیمرے نصب کئے گئے ہیںکمانڈ سنٹر ایچ الیون میں قائم ہو چکا ہے اپریل 2016ء میں اس کو باقاعدہ شروع کردیا جائیگا اس وقت پراجیکٹ کی لاگت کے کل نو ارب 53 کروڑ اور محصولات اور ٹیکسوں کے ضمن میں چار ارب روپے خرچ کئے جاچکے ہیںانہوں نے بتایا کہ یہ ایک منفرد پراجیکٹ ہےپشاور اور باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملوں کے بعد تمام نجی و سرکاری سکولوں کیلئے ایس او پی کا اجراء کیا گیا وزیر داخلہ اس کا ماہانہ جائزہ لیتے ہیں۔ باؤنڈری وال‘ باڑ سمیت دیگر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ 2009ء میں شروع ہوا۔ سپریم کورٹ نے اس پر اٹھنے والے سوالات پر حکم امتناعی جاری کردیا۔ کمیٹی نے 16 ملین ڈالر جاری کردیئے۔ اس پر ہم منافع دے رہے تھے۔ ہم نے سپریم کورٹ سے کیس کی پیروی کی۔ سپریم کورٹ کے تحفظات دور کئےہم نے کمپنی سے دوبارہ مذاکرات کئے‘ اسی لاگت پر جو 2009ء میں تھے دوبارہ کام شروع کرایا۔ کیمروں کی تعداد میں 500 اضافہ کیا گیا۔ دیرگ جدید آلات اور ٹیکنالوجی لی گئی۔ اس منصوبے سے شہر کے اندر آنے اور باہر جانے والے روٹس کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔ یہ پورے اسلام آباد کو کور کرتا ہے جو نئے علاقے ڈویلپ ہوں گے وہاں بھی کیمرے نصب ہوں گے۔ ہم نے سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم بلامعاوضہ بلائی۔ اس منصوبے کے بارے میں کوئی تحفظات نہیں ہونے چاہئیں اس کا باضابطہ افتتاح آئندہ ماہ ہوگا۔ اس کو مکمل فعال بنانے کے لئے ایک سال لگے گا۔ سیف سٹی پراجیکٹ سے ایک دو بڑے کیس پولیس نے پکڑےاس سے یہ کہنا کہ سب کنٹرول ہو جائے گا تاہم بہتری آئے گی۔وزارت منصوبہ بندی و ترقیات کی جانب سے بتایا گیا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کا کام رواں سال کے وسط میں شروع ہونے کی توقع ہے۔ بتایاگیا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سی پیک منصوبے کا حصہ ہے۔ سکھر تا گوادر اور کراچی تا گوادر ریلوے لائن بھی سی پیک منصوبے کا حصہ ہے۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد افضل نے بتایا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔ اس میں سے 35 ارب ڈالر توانائی کے منصوبوں پر لگائے جارہے ہیں۔ حکومتی اقدامات سے رواں سال افراط زر 5.1 فیصد ہو جائیگا خیبر پختوخوا میں بیس ارب ڈالر تک کے ہائیڈل منصوبے چل رہے ہیںیہ فنانسنگ قرضوں کی مد میں ہی لی جارہی ہے۔ دنیا بھر میں قرضے لے کر ان کا بہتر استعمال یقینی بنا کر ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ درست نہیں ہے کہ سی پیک منصوبہ مہنگا ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کو مالیاتی خسارے کا سامنا ہے لہذا ملکی قرضہ کی واپسی کی بجائے ملکی مارکیٹ سے ملکی قرضہ کی ازسر نو سرمایہ کاری کردی گئی ہے۔ ملکی قرضے میں یکم جون 2013ء تا 31 دسمبر 2015ء میں 3800 ارب روپے تک کا اضافہ ہو چکا ہے۔