|

وقتِ اشاعت :   March 18 – 2016

دھابیجی: گھگر پھاٹک کے قریب مسافر بس اور وین میں تصادم کے تنیجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ دھابیجی میں گھگر پھاٹک کے قریب تیز رفتاری کے باعث مسافر بس اور وین میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں طبی عملے کے مطابق 6 افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔