|

وقتِ اشاعت :   March 19 – 2016

اسلام آباد:  وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے تمام سرمایہ کاروں کو ہرطرح کا تعاون فراہم کرے گی، پاکستان میں توانائی ڈھانچے کی تعمیر میں چینی کمپنیوں کا اہم کردار ہے، توانائی کے نئے منصوبوں سے سماجی اورمعاشی خوشحالی آئے گی۔ وہ جمعہ کو ملاقات کرنے والے حب پاور اور چائنیز کمپنی کے وفد سے بات چیت کررہے تھے۔ چیف ایگزیکٹو حبکو نے وزیرپانی وبجلی کو بتایا کہ بلوچستان میں چین کی مدد سے6600میگاواٹ کا کول پاورمنصوبہ لگایا جارہاہے، چینی کمپنی کے تعاون سے کوئلے کے لئے جیٹی بھی تعمیر کی جارہی ہے۔وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا کہ حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے تمام سرمایہ کاروں کو ہرطرح کا تعاون فراہم کرے گی، پاکستان میں توانائی ڈھانچے کی تعمیر میں چینی کمپنیوں کا اہم کردار ہے، توانائی کے نئے منصوبوں سے سماجی اورمعاشی خوشحالی آئے گی۔