|

وقتِ اشاعت :   March 20 – 2016

کراچی : بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کا ملک سے باہر جانا سول اور ملٹری قیادت کا معاملہ ہے،ان کا جانا ٹھیک نہیں،ڈھائی سال تک وزیراعلیٰ رہا لیکن کوئی خفیہ فنڈ نہیں لیا۔کراچی بار ایسوسی سے خطاب میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبد المالک بلوچ نے کہا ہے کہ کسی کی ایک کپ چائے بھی نہیں پی، آج ملک کو سنجیدہ چیلنجز درپیش ہیں،ہمیں چاہیے کہ جمہوری اداروں کو مضبوط کریں،وفاقی حکومت کو بھی اپنی حکمت عملی بدلنے کی ضرورت ہے۔سابق ویزاعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ بلوچستان میں اغوا برائے تاوان میں 73 کے قریب گینگ ملوث تھے،سابق کور کمانڈر ناصر جنجوعہ کے تعاون سے بھی مسائل حل کیے۔عبد المالک بلوچ نے اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔