|

وقتِ اشاعت :   March 20 – 2016

کوئٹہ: بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ فورسز نے کارروائیوں میں شدید لاتے ہوئے گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے علاقے کٹھن اور نصیر آباد کے علاقے چھتر میں عام آبادیوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں اور بھاری نفری کا استعمال کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے جس کے دوران پانچ افراد کو شہید جبکہ 9افراد کو اغواء کر کے ساتھ لے گئے اغواء ہونے والوں میں شیرخان ولد قادرو ، میوا ولد قادرو ، یارو بگٹی ، دین محمد بگٹی ، بہاگیا بگٹی ، بہرام بگٹی ، جانو بگٹی ، بچل بگٹی اور علی مراد شامل ہیں بے گناہ بلوچوں کو مزاحمت کار قرار دیکر نشانہ بنانا ریاستی بوکھلاہٹ ہے انہوں نے کہا کہ فورسزعام آبادیوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں اور توپوں کا استعمال کر کے انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہی ہے ڈیرہ بگٹی اور نصیر آباد کے مختلف علاقوں میں فورسز مسلسل دوسرے روز بھی بمباری کررہے ہیں بڑی تعداد میں مقامی افراد کے مال مویشی اٹھا کر فورسز اپنے ساتھ لے گئے جن میں 100کے قریب بکریاں ، سینکڑوں گائے اور اونٹ شامل ہیں ترجمان نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی سے سبی اور مکران کے کونے کونے تک ریاستی فورسز کی کارروائیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔