|

وقتِ اشاعت :   March 23 – 2016

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا کہ فراری گروہ قومی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں غیروں کے بہکاوے میں آنیوالوں نے امن کیلئے خطرہ پیدا کیا جس سے پاک فوج اور عوام نے ناکام بنا یا ملک اندرونی وبیرونی وخطرات سے دوچار ہے صوبے کو امن کا گہوارہ بنا نے کیلئے نئے نسل پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہو تی ہے کھیل کے میدانوں کو آباد کر نے سے ہی صوبے میں منفی سر گرمیاں ختم ہو نگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوب اسٹیڈیم میں بلوچستان سپورٹس فیسٹیول کے افتتاح تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن وامان کے بحالی کے بعد ہی سپورٹس فیسٹیول کا انعقا د ہو رہا ہے اور یہ ہمارے لئے سب سے بڑی کامیابی ہے اور ہم دنیا کو پیغام دینا چا ہتے ہیں صوبے کے نوجوان کھیل کے میدان میں کسی سے بھی کم نہیں ہے اور ہر مشکل وقت اور حالات کا مقابلہ کیا بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن ان ٹیلنٹ کو کو ترجیحی نہیں دی گئی جس کی وجہ سے قومی کھیلوں میں صوبے کے نوجوان حصہ نہیں بن سکتے انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدانوں کو آباد کر نے سے ہی صوبے میں دہشتگردی ، فرقہ وارانہ اور منفی سوچ کو ختم کیا جا سکتا ہے ملک اندرونی اور بیرونی خطرات سے دوچار ہے صوبے کو امن کا گہوارہ بنا نے کیلئے سب پر ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ اس میں اپنا کردار ادا کر ے جو لو گ کسی اور کے بہکاوے میں آکر راستہ سے بھٹکے ہوئے ہیں ان کو بلوچستان کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار ادا کر نا ہو گا اب بلوچستان کے حالات تبدیلی ہو گئے اور فراری گروہ قومی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں جن لو گوں نے صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو ایک منصوبے کے تحت خراب کیا ان کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائیگا بلوچستان کے عوام محب وطن ہے اور وہ اپنے ملک سے محبت کر تے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے ایوب اسٹیڈیم کی گراسی کیلئے 5 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا اور یہ بھی کہا کہ اسٹیڈیم کے قریب سے گزرنے والے گندھے کو صاف کر کے اسٹیڈیم کے گراسی کیلئے استعمال کیا جائے اور بحیثیت وزیراعلیٰ صوبے میں کھیل کے میدانوں کو آباد کر نے کیلئے ہر ممکن تعاون کرینگے۔