قاہرہ: نامعلوم افراد نے مصری ایئرلائن کا مسافر طیارہ اغوا کرلیا ہے.
مصری سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ سرکاری ہوائی کمپنی کا طیارہ عملے سمیت 81 مسافروں کو لے کر اسکنریہ سے دارالحکومت قاہرہ آرہا تھا کہ اس میں ایک شخص نے کپتان کو دھماکا خیز مواد سے بھری بیلٹ کو اڑانے کی دھکمی دے کر اس کا رخ موڑنے کا حکم دے دیا۔ جس کے بعد ہائی جیکر نے طیارہ قبرص کے شہر لرناکا کے ہوائی اڈے پر اتروادیا۔
قبرص کے مقامی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد ہائی جیکر نے عملے کے علاوہ تمام مسافروں کو اتار دیا ہے جبکہ ایئرپورٹ پر موجود حکام ہائی جیکر سے بات کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔