کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء اور صوبائی ویر ایس اینڈ جی اے ڈی نواب محمد خان شاہوانی نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کے سیاسی بصیر ت کے ذریعے صوبے بیگانگی ، اور خوف کو ختم کرکے رواداری ، بھائی چارے اور اسیاسی شعوری کلچر کو متعارف کراتے ہوئے بلوچستان کی تعمیر ترکی کی بنیاد رکھتے ہوئے اولیت اور فوقیت حاصل کیں۔ پارٹی ورکرز ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ورکرز کی سیاسی شعوری جدو جہد سے بلوچستان میں نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں کارکنوں کے مسائل سننے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نواب محمد کان شاہوانی نے کہاکہ گزشتہ کچھ دہائیوں سے عوام کی سیاسی لا تعلقی نے صوبے اور عوام کو ایسے عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جو صرف کرپشن کمیشن اقربا پروری اغواء برائے تاوان بد امنی میں از خود ملوث ہوکر عوام کو پسماندگی ۔ جہالت ۔ذہنی کوفت میں مبتلا کردیا تھا لیکن نیشنل پارتی نے اپنی سیاسی بصیرت سوچ عوام اور ملازمین سے گہری نظریاتی وابستگی اور مشعیت وسیع حکمت عملیوں کے ذریعے بلوچستان کے عوام کو سیاسی شور وہ آگاہی سے روشناس کراتے ہوئے انتخابات میں حصہ لیا ۔ اور عوا م نے نیشنل پارتی پر بھر پور اعتماد کرکے سیاسی سنجیدگی پر ڈاکٹر مالک بلوچ کی سربراہی میں عمل پیرا ہوکر صوبے سے بیگانگی اورخوف کاخاتمہ کرکے امن بھائی چارے اور اتحاد و انصاف کے پروان چڑھاتے ہوئے صوبے سے بیگانگی ، پسماندگی ، جہالت بدا منی کا خاتمہ کرکے صوبے کو معاشی ، معاشرتی اور تعلیمی ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن کردیا ۔ انہوں نے ہاکہ پارٹی کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں۔ او ر کارکنوں کی طویل سیاسی جدوجہد اور کمٹمنٹ کے بد ولت نیشنل پارٹی ملک کی مقبول سیاسی جمہوری جماعت بن چکی ہے ۔ جس کا تمام سہرا کارکن سیاسی شعور فکر کو جاتا ہے اس لئے کارکن سیاسی سفر کو جاری رکھتے ہوئے عوام کو منظم کاری کے ذریعے جوڑتے ہوئے پارٹی کو متحد و منظم کرکے ہوئے صوبے میں ترقی و خوشحالی کو تقویت دی۔