کوئٹہ : کوئٹہ شہر مسائل کا آماجگاہ بن چکاہے،صفائی کی ناقص صورتحال ،قلت آب کامسئلہ ،ٹریفک کانظام درہم برہم ،اسٹریٹ لائٹس غیرفعال اورنکاسی آب کاابترصورتحال سے عوام ذہنی کوفت میں مبتلاہوگئے ہیں ،انتظامیہ نے عوامی مسائل سے چشم پوشی اختیار کرچکی ہے،شہری مسیحا کے منتظر کوئی پرسان حال نہیں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقے قمبرانی روڈ،سریاب روڈ ،سریاب روڈ،سبزل روڈ،رئیسانی روڈ،وحدت کالونی ،زرغون روڈ،عدالت روڈ، جناح روڈسمیت دیگر کئی علاقوں میں صفائی کا نظام نہ ہونے کے برابرہے جگہ جگہ سڑکوں کے کنارے اورہسپتالوں کے سامنے اکثر اوقات کچرو ں کی ڈھیرلگی ہوئی نظر آتی ہے جس سے بیماریاں پھیلنے کاخدشہ ہے اور صفائی کی باقص صورتحال کے باعث عوام میں بے چینی ومایوسی کالہردوڑگئی مگر حکمران خاموش تماشائی کاکردارادا کررہے ہیں کوئی نوٹس لینے والا نہیں، ایک طرف کوئٹہ شہر میں پانی کامسئلہ دن بدن سنگین ہوتا جارہاہے جبکہ دوسری جانب حکمرانوں نے عوام کو ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پرچھوڑ دیاہے اور غریب شہری دن بھر پانی کی تلاش میں سرگراں نظر آتے ہیں اور دوردور سے گیلنوں میں پانی بھر کر لانے پر مجبور ہے پانی کی شدید قلت کے بعد ٹینکرمافیابھی سرگرم ہوگئے من مانی قیمتیں وصول کرنے لگے عوام فی ٹینکر 12سے 15سوروپے تک خرید نے پر مجبور ہے کوئی پرسان حال نہیں ،جبکہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکررہ گیا ہے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگی اکثراوقات سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ جاتی ہے جس کے باعث طالب علم ،دفتری ملامین اور کاروباری حضرات شدید پریشانی سے دوچار ہے مگر انتظامیہ اور ٹریفک حکام عوامی سے بے خبر نظر آتے ہے ،جبکہ کوئٹہ شہر میں اسٹریٹ لائٹس غیرفعال ہے شام ہوتے ہی پوراشہراندھیرے میں ڈوب جاتا ہے جس کی وجہ سے ٹریفک حادثات اور کرائم کی وارداتیں روز کا معمول بن چکا ہے اسٹریٹ لائٹس کی غیر فعالی سے شام ہوتے ہی شہر میں اندھیرے کا راج چھاجاتاہے اور اندھیرے کے باعث اکثر اوقات ٹریفک حادثات اور کرائم کی وارداتوں میں اضافہ سے انسانی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہے مگرانظامیہ خاموش تماشائی کا کردارادا کررہی ہے،جبکہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں نکاسی آب وسیوریج کو نظام نہ ہونے کی برابرہے ، اکثر نالیوں کے گندے پانی سڑک پر بہہ جانے سے عوام کو خاص کرپیدل چلنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے ،نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے کروڑوں روپے خراچ کرنے کے باوجود چند قطرہ بارش کی زمین پر گرنے سے کوئٹہ شہر کے سڑکیں ندلی نالوں کا منظر پیش کرتے ہیں جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت ، انتظامیہ ،میٹرو کارپوریشن ودیگر اعلیٰ حکام کوئٹہ شہر کے صفائی ،قلت آب کا مسئلہ ،ٹریفک کا نظام ، نکاسی آب کی ناقص صورتحال کا نوٹس لے کر عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھایا جائے تاکہ کوئٹہ کے عوام کوگھمبیر مسائل سے نجات مل سکے اور شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔