|

وقتِ اشاعت :   April 11 – 2016

ماسکو: روس کے جنوبی علاقے اسٹاوروپول کے ایک گاؤں میں 3 خود کش دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں مبینہ خودکش بمباروں کے علاوہ دیگر افراد کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
روس کے سرکاری ٹیلی ویژن (آر ٹی) کے مطابق خودکش حملہ آوروں نے پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا۔
روس میں یہ دھماکے ایک ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب حالیہ دنوں میں یورپ میں دہشت گردی کے متعدد واقعات ہوئے ہیں۔
نوٹ: یہ ایک ابتدائی خبر ہے، تفصیلات آنے پر اس میں اضافہ کیا جاتا رہے گا