|

وقتِ اشاعت :   April 12 – 2016

اسلام آباد: ترجمان وزیراعظم ہاؤس نے سختی سے تردید کی ہے کہ لندن میں وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف لندن محض اپنے علاج اور طبی معائنے کی غرض سے جارہے ہیں اس لئے وزیراعظم نوازشریف کی لندن میں آصف زرداری سے کوئی ملاقات طے نہیں ہے اور نہ انہوں نے پی پی قیادت یا آصف زرداری سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اورسینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف لندن صرف اور صرف آصف زرداری کے دربار میں حاضری دینے جا رہے ہیں۔