|

وقتِ اشاعت :   April 15 – 2016

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر میر طاہر خان بزنجو نے کہا ہے کہ غیر جمہوری ، غیر سیاسی اقدامات پسماندہ جا گیرداری قبائلی نظام، مذہبی فرقوں، فتنوں اور غیر سنجیدہ رویوں اور عدم توجہی نے ملک اور عوام کو بد حالی، جہالت اور پسماندگی کا شکار بنا دیا ہے لبرل ترقی پسند معاشرے ہی عوام کی بقاء اور زیست کو برقراررکھا جا سکتا ہے اور نیشنل پارٹی اسے معاشرے کی فو قیت اور اہمیت کا ادراک رکھتے عملی جدوجہد کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں صحبت پور کے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے کیا وفد میں ضلعی صدر راجب بلیدی ایڈووکیٹ، نائب صدر میر محمد رفیق کھوسہ، اختر حسین کھوسہ، علی حسن کھوسہ، میر رستم خان، میر صفدر حسین، صفی اللہ کھوسہ سمیت دیگر شامل تھے میر طاہر بزنجو نے کہا ملک میں آمریت، انفرادی، گروہی مفادات کیلئے متعصبانہ اور نفرت انگیز طرز حکمرانی کو فوقیت دیتے ہوئے عوام کو تقسیم در تقسیم کی پالیسی کو اپناتے ہوئے انار کی بیگانگی اور عدم برداشت وعدم مساوات کے عمل کر پروان چڑھا یا گیا جس کی وجہ سے ملک سیاسی ، معاشی معاشرتی اور جمہوری عدم استحکام کا شکار ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے روز اول سے موقف رکھتے ہوئے حکمرانوں کے آمرانہ رویوں اور آمریت، معاشی نا برابری، طبقاتی ناانصافی کو عوام اور ملک کے مجموعی مفاد اور جمہوریت اور جمہوری قوتوں کے خلاف قرار دیا تھا لیکن اس وقت کے حکمرانوں کو نیشنل پارٹی کی حکمت عملی کو ناگوار اور نا منظور عمل کے تحت نیشنل پارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی واحد سیاسی جمہوری جماعت ہے جدوجہد کو سیاست اور حقوق کے حصول کی روح سے تشبیح دیتے ہوئے نا انصافی، ظلم وجبر کے خلاف عملی طور پر مصروف عمل ہے اور لبرل ترقی پسند خوشحال معاشرے کی تشکیل کو ناجائز سمجھتی انہوں نے کہا کہ صحبت پور اور ریجن کے سیاسی کارکن کے جدوجہد سے علاقے میں پسماندہ اور فرسودہ خاتمہ ممکن ہوا اس سے نیشنل پارٹی صحبت پور تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے پارٹی کو فعال بنا نے کیلئے تنظیم کاری کے عمل کو جاری رکھیں تاکہ عوام میں سیاسی شعور اور سنجیدگی میں مزد پختگی آجائیں۔