لاڑکانہ: قمبر کے گاؤں بخشل تھیم میں نامعلوم افراد نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے اس کی بیوی اور 12 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔
لاڑکانہ کے علاقے قمبر کے گاؤں بخشل تھیم میں نامعلوم افراد نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل ابراہیم کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجےمیں ابراہیم کی بیوی اور 12 سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئی جب کہ ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بارے میں اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی جس کے لیے تحقیقات کا آغازکردیا ہے جب کہ ملزمان کی بھی تلاش جاری ہے اور پورے علاقے میں ناکہ بندی کردی گئی ہے۔
لاڑکانہ میں مسلح افراد کی پولیس اہلکار کے گھر میں گھس کر فائرنگ سے بیوی اور بیٹی جاں بحق
وقتِ اشاعت : April 17 – 2016