اسلام آباد : بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جس کیمپ کے خلاف کارروائی کی گئی اس میں عبد النبی بنگلزئی کی موجودگی کی اطلاع تھی ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارا یقین ہے عبد النبی مارا گیا ہے لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ جو بھی دہشت گرد ہے اگر وہ قومی دھارے میں نہیں آتا تو وہ اس مرتبہ نہیں تو اگلی مرتبہ مارا جائے گا