|

وقتِ اشاعت :   April 25 – 2016

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کرپشن کے خلاف ملک گیر تحریککا اعلان دیا تحریک کا آغاز سندھ سے ہوگا۔اگلے اتوار کوچیئرنگ کراس لاہور کرپشن کیخلاف جلسہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ وزیراعظم نواز شریف جلسے شروع کر نے جا رہے ہیں وہ جلسے کرنے جائیں گے تو انہیں گو نواز گو کے نعرے سننے کو ملیں گے اگر میرا نام آف شور کمپنیوں میں ہوتا تو میں گھر میں چھپ کر بیٹھ جاتا، میاں نواز شریف کو تحقیقات کے لئے انٹرنیشنل فرانزک کی خدمات حاصل کرنا ہو گی اس بار نوازشریف کو ایمپائر کیساتھ مل کر نہیں کھیلنے دیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے بیسویں یوم تاسیس پر فاطمہ جناح پارک اسلام آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سیاست میں جدوجہد کرتے ہوئے 20 سال ہوگئے ہیں اگلے 20 سال مزید جدوجہد کی تیاری کررہا ہوں۔ لگتا ہے ابھی پارٹی شروع ہوئی ہے۔ ساتھ دینے پر قوم کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کرکٹر تھا اس وقت بھی محسوس کرتا تھا ہم پر غلامی کے اثرات تھے۔ سینئر کرکٹر نے کہا کہ انگریزوں کو ہرا نہیں سکتے۔ جب کرکٹر شروع کی تو بڑی بڑی ٹیموں کو ہرایا اور پھر ورلڈ کپ بھی جیت لیا۔ ہمارے دور میں پاکستان کرکٹ ،سکوائش اور ہاکی میں ورلڈ چیمپیئن تھا۔ ہم ان انگریزوں کا مقابلہ کررہے تھے جن کی ہم نے غلامی کی تھی۔ برطانیہ جاتا تھا اور ساکھ مضبوط دیکھتا تھا ۔ انصاف اور قانون کی بالادستی دیکھتا تھا اور پاکستان آتا تو ہماری جمہوریت آگے جانے کی بجائے پیچھے جارہی ہوتی تھی۔ ملک میں کرپشن بڑھتی جارہی تھی۔ پاکستان میں کرپشن کرنے کیلئے باریاں لگائی جاتی رہیں اور ہم سب دیکھتے رہے۔ پھر میں نے بھیسیاست میں آنے کا فیصلہ نہیں کیا کیونکہ مجھے لوگوں کے سامنے کھڑے ہوکر تقریر کرتے ہوئے شرم آتی تھی‘ انہوں نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا مقصد ملک میں انصاف کا فروغ اور ظلم کا خاتمہ ہے۔عمران خان نے کہا کہ جس میں ایمان نہیں ہوتا وہ دنیا میں آتا ہے بچے پید اکرتا ‘ کھا پی کر چلا جاتا ہے‘ جو اللہ کو مانتا ہے وہ جانتا ہے اسے آخرت میں جواب بھی دینا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم اور نا انصافی کے خاتمے کیلئے سب کو اپنے ذمے کا کام کرنا ہوگا۔ تھوڑے سے لوگ غریبوں کا مال لوٹ رہے ہیں۔ اللہ تعالٰی نے انسانوں کو صفت دی ہے اچھا اور برا کر سکتے ہیں‘ اپنے لئے اور دوسروں کیلئے بھی کچھ کر سکتے ہیں۔ ہم اللہ سے ہر نماز میں دعا کرتے ہیں کہ ہمیں انبیا کے راستے پر چلنے کی توفیق دے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم اور نا انصافی کا مقابلہ کرنا سب پاکستانیوں کی ذمہ داری ہے اگر مجھے اللہ ایمان نہ دیتا تو سیاست میں نہ آتا۔ 20 سال پہلے پارٹی بنائی تو دس لوگ تھے۔ میرے ساتھ مشکل وقت جو ساتھ کھڑے رہے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ پارٹی بنانے کے بعد منشور بنایا اور فیصلہ کیا پاکستان کو وہ پاکستان بنانا ہے جس کا خواب علامہ اقبال نے اور قائد اعظم نے دیکھا تھا۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا۔ پاکستان میں نوجوانوں کو تعلیم‘ اقلیتوں کو برابر کا شہری بنانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سورن سنگھ کے قتل پر بے حد افسوس ہے اس کی بیوی اور بچے بھارت چلے گئے وہ پاکستان میں رہنا چاہتا تھا ۔ ہم نے آج فیصلہ کرنا ہے کہ ہمیں اقلیتوں کے حقوق کی کس طرح حفاظت کرنا ہے۔’ سورن سنگھ عظیم پاکستانی تھا۔ انہوں نے کہا کہہم اپنے مقصد کے قریب ہم پہنچ چکے ہیں ہماری قوم جاگ گئی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ 2011 میں مجھے معلوم ہوا کہ پاکستانی قوم میری بات سمجھ گئی ہے۔ پارٹی کے اندر الیکشن کراؤں گا اور پارٹی کو ادارہ بناؤں گا۔ امید ہے رائے ونڈ مارچ کے بعد پارٹی میں الیکشن کراوئیں گے۔ 2013 ء کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی اور کہا کہ 4 حلقے کھول دو۔ ایک سال تک آواز اٹھاتے رہے سپریم کورٹ گئے ۔ الیکشن کمیشن پارلیمنٹ گئے کسی نے آواز نہ سنی تو پھر ہم نے دھرنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب ٹی وی پر آکر معصوم چہرہ بنا کر دھرنا کا کہتے ہیں تو مجھے بھی ترس آجاتا ہے چار حلقے کھولے تو ثابت ہوا حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے ۔ جمہوریت مضبوط ہوگی جب عوام حکمرانوں کا احتساب کرے گی یہ لوگ تو پیسہ کیلئے اقتدار میں آئے ہیں لوگ بھوکے مررہے ہیں بچوں کو کھلانے نہیں مل رہا۔ نواز شریف اورنج ٹرین اور میٹرو بس کے منصوبے پر اربوں روپے خرچ کررہے ہیں۔ اورنج ٹرین اور میٹرو کے منصوبے کمیشن کھانے کیلئے بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیٹے نے لندن میں ساڑھے چھ سو کروڑ روپے کا گھر فروخت کیا ہے نواز شریف کے پاس پیسے نہیں ہیں بیٹے لندن سے بھیجتے ہیں‘ پاکستانی عوام سے کہتا ہوں کہ یہ فیصلہ کن وقت ہے حکمرانوں کا احتساب نہ کیا تو ملک تباہی کی طرف جائے گا۔ نواز شریف کو پانامہ لیکس کے معاملے پر جواب دینا ہوگا پہلے احتساب نواز شریف کا ہوگا۔ پانامہ لیکس عمران خان کی سازش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جواب دینا پڑے گا۔ نواز شریف ہمیشہ بچ جاتے تھے اب سیٹیں بچیں گے جواب دینا پڑے گا۔ ن لیگ والوں سے پوچھتا ہوں سیاسی جماعت میں ہو یا درباری ہو۔ ن لیگ والے نواز شریف سے پوچھیں آپ کے ایک بیٹے کا بیان اور ہے اور دوسرے کا اور ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف 2 دفعہ قوم سے خطاب کیلئے آئے ہیں لیکن بچ نہیں سکتا اب قوم چپ نہیں رہے گی نواز شریف کو جواب دینا ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس کی زیرنگرانی کمیشن چاہتے ہیں ،فرانزک آڈٹ اس میں شامل ہونا چاہئے ،حکومت کے ٹی آراوز اورکمیشن کوعوام نہیں مانیں گے ،چیف جسٹس کے تحت آزادکمیشن مانیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ثبوت آچکے ہیں ،ثبوت اپوزیشن نہیں لیکرآئے گی ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اپنافرض ادا کر کے حکومت سے پوچھ رہی ہے کہ ٹیکس چوری کاجواب دیں ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے اپنی صفائی پیش کرکے کے پی کے اورشوکت خانم پرانگلیاں اٹھائیں ،شوکت خانم کونقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ شوکت خانم میں 70فیصدغریب مریضوں کاعلاج کرتاہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ30سال سے پنجاب میں حکومت کررہے ہیں ایسا ہسپتال نہیں بناسکے جہاں اپنامیڈیکل ٹیسٹ کراسکیں ،ہمیشہ اپناعلاج شوکت خانم میں کراتا ہوں ،نوازشریف کا توگلہ خراب ہوتاہے تو لندن چلے جاتے ہیں ۔شوکت خانم کی تحقیقات کریں اوریہ بھی پتہ چلے گاکہ عمران خان اپناکتناپیسہ دے چکاہے ،دعوے سے کہتاہوں کہ شوکت خانم کانام اوپرجائے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم کرپٹ نہیں ہے ،یہ عظیم قوم ہے اس کے لیڈرکرپٹ ہیں ،اس قوم نے ہرمشکل وقت میں ثابت کیاکہ یہ ایک عظیم قوم ہے ،زلزلہ ہویاسیلاب ہمیشہ پاکستان نے اپنے بھائیوں کی دل کھول کرمددکی ،شوکت خانم کیلئے ہمیشہ مددکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک چلانے کیلئے پیسہ نہیں ہے ،توقوم کانہیں ہے نوازشریف جیسے لیڈروں کاقصورہے جوٹیکس نہیں دیتے اورٹیکس چوری کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک سے ظلم کانظام ختم کرناہے اورملک میں کرپشن کرنے والے لیڈروں کااحتساب کرناہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم عظیم قوم ہیں اورقرضہ لیکرکیوں گزارہ کررہے ہیں اووسیزپاکستانی پیسہ ملک میں بھیج رہے ہیں مگرمچھ اندرسے پیسہ چوری کرکے ملک سے باہربھیج رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اب جانا پڑے گا کیونکہ اب کسی سے ٹیکس نہیں مانگ سکتے کیونکہ خود ٹیکس چور ہیں منی لانڈرنگ کرتے لوگوں کو کیسے روکیں گے ۔ آپ خود منی لانڈرنگ کر رہے ہیں نواز شریف کے پاکستان وزیر اعظم پاکستان رہنے کا کوئی جواز نہیں رہ گیا ۔ اب تو سنا ہے کہ میاں صاحب جلسہ کرنے لگے ہیں میرا نام آف شور کمپنی میں آتا تو میں چھپا ہوتا آپ تو عوام میں جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ میں کرپشن کے خلاف 26 اپریل سے تحریک شروع کررہے ہیں اگلے اتوار کو لاہور آ رہا ہوں اور پہلے مرحلے میں چیئرنگ کراس میں جلسہ کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اپوزیشن کے ساتھ کی ٹی آر اوز نہ بنائے اور اپوزیشن کو اعتماد میں لے کر کمیشن نہ بنایا تو تحریک انصاف سڑکوں پر آئے گی اور رائیونڈ جائے گی