|

وقتِ اشاعت :   May 6 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے پاک چین اقتصادی راہداری کی مغربی روٹ کو مسلسل نظرانداز اور اسٹینڈنگ کمیٹی برائے مواصلات کی اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کے بارے میں تحفظات سے متعلق اپوزیشن کی مشترکہ تحریک التواء کو متفقہ طور پر منظور کر لی جبکہ ژوب تا مغل کوٹ روٹ کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی سے متعلق اپوزیشن کی قرارداد اور زمینداروں کے قطراتی نظام آبپاشی پر سیمینار سے متعلق حکومتی قرارداد منظور کرلی گئی بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راحیلہ حمید درانی کی صدارت میں 2 گھنٹے تا خیر سے شروع ہوا اجلاس میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے مشترکہ تحریک التواء پیش کر تے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کو مسلسل نظرانداز جبکہ مشرقی روٹ پر کام کیلئے ٹینڈر ز طلب کئے جا چکے ہیں مزید براں اسٹینڈنگ برائے مواصلات نے یکم مئی کو کوئٹہ میں ایک اعلیٰ سطح کی منعقدہ اجلاس میں اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ کے بارے میں اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری بلوچستان اور گوادر عوام کیلئے بہت بڑا منصوبہ ہے اور گوادر کی وجہ سے چین نے 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری شروع کی اور جب گوادر ترقی کرے گا تو بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے پسماندہ علاقہ بھی ترقی کرینگے سابق صدر پرویز مشرف ،سابق صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان کیساتھ ہونیوالے ذیادتیوں پر معافی مانگی لیکن وہی کچھ ہوا جو ہم65 سال سے دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ یہ منصوبہ بلوچستان کے ترقی وخوشحالی کیلئے بہت بڑا قدم ہے اور وزیراعظم کی سربراہی میں آل پارٹیز کانفرنس تمام سیاسی جماعتوں کے سر براہان نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ سب سے پہلے مغربی روٹ پر ترجیحی ہو گی مگر اب تک کام شروع نہیں ہوا اور گزشتہ دنوں قائمہ کمیٹی برائے مواصلات نے بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا اور صوبے کی مفاد کی خاطر تمام سیاسی جماعتیں اپنا کردار ادا کرے کمیٹی کے تحفظات آنے کے بعد ہمارے خدشا ت مزید بڑھ گئے ہم دوسروں کے وسائل پر حق نہیں رکھتے تو دوسرے لوگ بھی ہمارے وسائل پر حق نہیں رکھتے اور نہ ہی اپنا حق کسی کودینگے وزیراعلیٰ کی سر براہی میں ایک کمیٹی بنا کر وزیراعظم سے اس معاملے پر بات کی جائے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ وفاق ہمارے ساتھ بہت بڑا گیم کر رہا ہے اب تک اس منصوبے پر کام شروع نہیں ہوا اور نہ ہی ڈیزائن اور فزیبلٹی رپورٹ تیار نہیں ہوئی مغل کوٹ شاہراہ کا سی پیک سے کوئی تعلق نہیں ہے اور چائنا نے جس طرح بلوچستان کے عوام کے محرومیوں کا ازالہ کر نے کیلئے سرمایہ کاری شروع کی ہے اس نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے عوام کو نظرانداز نہ کیا جائے اگر بلوچستان کے بلوچ پشتون علاقوں سے دہشتگردی کا خاتمہ کر نا ہے تو اس منصوبے کو پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے اور اس منصوبے سے یہاں کے عوام کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہونگے صوبائی وزیر زراعت سردار اسلم بزنجو نے کہا ہے کہ پنجگور بسیمہ روڈ سی پیک میں شامل نہیں ہے اور اب تک وزیراعظم کے اعلان کر دہ کے باوجودخضدار بسیمہ روڈ پر کام شروع نہیں ہوا یوان نے اپوزیشن کی مشترکہ تحریک التواء کو7 مئی کے اجلاس میں2 گھنٹے بحث کیلئے منظور کر لیا عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے قرارداد نمبر93 ایوان میں پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ چند ماہ قبل وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نے ملکی وصوبائی قومی ومذہبی جماعتوں کے سر براہوں کے ہمراہ ژوب مغل کوٹ روڈ کا افتتاح کیا جس کے ذریعے عوام صوبہ پختونخوا اور صوبہ پنجاب کیلئے سفر کر تے ہیں یہاں تک کہ تمام ہیوی ٹرانسپورٹ کا گزر بھی اس روٹ سے ہوتا ہے لیکن افسوس کہ کئی ماہ گزرنے کے باوجودمذکورہ روڈ کی تعمیر کیلئے اب تک فنڈز فراہم نہیں کئے گئے ہیں لہٰذا ایوان صوبائی حکومت سے سفارش کر تا ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے رجوع کرے کہ وہ ژوب تا مغل کوٹ روڈ کیلئے فوری طور پر فنڈز فراہم کرے تاکہ اس کی تعمیر کا کا م جلد ازجلد شروع ہو سکے ایوان نے قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لی جبکہ حکومتی رکن نصراللہ زیرے نے قرارداد نمبر97 پیش کر تے ہوئے کہ گزشتہ کئی سال کی خشک سالی کی وجہ سے زیر زمین پانی کی سطح انتہائی گر چکی ہے جس کی وجہ سے زمینداروں کو زرعی پانی کے حصول میں انتہائی مشکلات کا سامنا ہے جس کے آزالے کے نتیجہ کے طور پر زمیندار نئے ٹیوب ویل نصب کر نے پر مجبور ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے پانی کی زیر زمین سطح مزید گرنے کا اندیشہ فطری عمل ہے لہٰذا یہ ایوان صوبائی حکومت سے سفارش کر تا ہے کہ زمینداروں کے مطابق زرعی فصلات آگانے کیلئے قطراتی نظام آبپاشی پر تربیتی سیمینارز کے انعقاد کو یقینی بنائے ایوان نے زمینداروں کے قطراتی نظام آبپاشی پر سمینار سے متعلق قرارداد منظور کر لی اور اجلاس کو7 مئی شام4 تک ملتوی کر دیا۔