|

وقتِ اشاعت :   May 10 – 2016

کوئٹہ : کوئٹہ شہر سے ماہر ذیابتیس داکٹر کو اغواء کرلیا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پیر کی شب 11بجے کے قریب ماہر ذیابتیس ڈاکٹر ارشاد کھوسہ کلینک سے اپنے گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے جناح ٹاؤن میں ایف آئی اے کے دفتر کے قریب سے انہیں اغواء کرکے اپنے ہمراہ نامعلوم سمت کی جانب روانہ ہوگئے ،واقع کی اطلاع ملتے ہی فورسز کی بھا ری نفری موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کرنے شروع کر دیے،ذرائع کے مطابق جائے وقوع سے داکٹر ارشاد کھوسہ کا موبائل فون اور فٹ پاتھ پر چڑی ہوئی گاڑی برآمد ہوئی ہے جس سے یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نامعلوم اغواء کار انہیں اغواء کر کے اپنے ہمراہ لے گئے ہیں ،سکیورٹی ذرائع کے مطابق شہر کے تما م داخلی اور خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔