اسلام آباد: بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ناممل سفری دستاویزات پر مختلف ملک جانے والے 9 مسافگروں کو آف لوڈ کردیا۔
نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف بین الاقوامی پروازوں سے بیرون ملک جانے والے 9 مسافروں کو آف لوڈ کردیا ہے۔ آف لوڈ کئے جانے والے مسافروں میں ایک خاتون بھی مسافر ہیں۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتاق اور عامرہ نامی مسا فر کو قطر جانے والی پرواز سے اتارا گیا، غلام مرتضیٰ نامی مسافر کو سرکاری اجازت نامہ نہ ہونے کی باعث دوبئی کی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا۔ نوید اور وقار احمد کو ساؤتھ افریقا ، طارق محمود اور زبیر کو برطانیہ جانے والی پرواز سے اتارا گیا جب کہ محمد نوشیر اور فرقان نامی مسافر کو اٹلی اور روس جاتے ہوئے آف لوڈ کیا گیا۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پربیرون ملک پروازوں کے 9 مسافر آف لوڈ
وقتِ اشاعت : May 17 – 2016