کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپوزیشن لیڈر کے الزامات کو اخلاقی دیوالیہ پن قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی کا کردار بلوچستان کے عوام کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہے آج تک پارٹی کا کوئی عہدیدار ،ارکان پارلیمنٹ ،وزراء ،ناظمین ،ارکان صوبائی اسمبلی اور عوامی نمائندوں میں سے کسی پر بھی کرپشن ثابت نہیں ہوئی لیکن مولانا مسلسل الزام تراشی اور تہمت سے کام لیکر اپنی تباہ شدہ ساکھ کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں مولانا صاحب کے ایسے رویئے ،کرپشن سازش اور کرپشن مافیا کے سرغنہ ہونے کے باعث انہی کی جماعت اور انکے ضلعی جماعت نے انکی رکنیت کو معطل کیا ستم ظریفی کا عالم یہ ہے کہ یہ کرپٹ ترین اورسنجیدگی سے عاری ملا اپنی ہی جماعت کے گلے پڑا ہے اور پارٹی پالیسیوں کی دیدہ دانستہ خلاف ورزی اورریکارڈ توڑ کرپشن کی بناء پرجمعیت کی صوبائی قیادت نے نہ صرف معطل بلکہ مولانا کو پارٹی سے عاق کردیا ہے حالانکہ ان کی جماعت کے سنجیدہ حلقے آج بھی جھالاوان میں نیشنل پارٹی کے ساتھ ایک سنجیدہ اتحادی جماعت کی حیثیت سے تین سالوں سے کام کر رہے ہیں۔