|

وقتِ اشاعت :   May 22 – 2016

کوئٹہ:  جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی وبلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے ترجمان نے نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان کے بیان پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے نام پر سیاست کرنیوالوں نے بے گناہ اور معصوم لو گوں کو بے وقوف بنا کر خود دوسروں سے ڈیل کر کے اقتدار میں آئے اور اقتدار میں قوم کی نمائندگی کرنے کی بجائے ریکارڈ کرپشن کر کے رقم الماریوں او ر گھروں کے بعد بیکریوں سے بھی رقم برآمد ہو نا شروع ہو گئے قوم کوترقی دینے کی بجائے خود پنجاب کے حکمرانوں سے ملکر صوبے میں حکمرانی کر کے اپنے آپ کو تو شرما دیا اور اب وفاقی حکومت میں شامل ہو کر مزید رسوائی کا سبب بنیں گے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر پر الزامات کو اخلاقی دیوالیہ پن قراردینا اپنے آپ سے مذاق کے مترادف ہے اور نیشنل پارٹی اپنی ساکھ کو بچانے کیلئے اپنے پارٹی وزراء اور کارکنوں کو کرپشن سے روکنے کی بجائے اپوزیشن پر الزامات لگانے پر اتر آئے ہیں ہمیں افسوس ہے کہ جو اپنے آپ کو قوم پرست کہہ کر اس صوبے کے غریب عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر اپنے الماریوں، گھروں اور بیکریوں کو سرکاری خزانے کے فنڈز سے بھر دیتے ہیں ماضی میں کرپشن اگر ہوتی تو گھروں اور الماریوں سے رقم برآمد نہیں ہو تے جب دوسروں کا کندھا استعمال کر کے اقتدار حاصل کرینگے تو ان کا حشر بھی یہی ہو گا ہمیں افسوس ہے کہ خود تو اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کر تے ہیں لیکن نیب کی جانب سے تین نوٹسز دینے کے باوجود بھی اپنے سابقہ مشیر خزانہ کو نیب کے سامنے پیش نہیں کیا ہمیں معلوم ہے کہ نیشنل پارٹی نے دوسروں کاکندھا استعمال کر کے اپنے آپ کو مڈل کلاس سے ہائی کلاس کے برابر کھڑا کر دیا انہوں نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام صوبے کے مذہبی اور سیاسی جماعت ہے اور نیشنل پارٹی وہ جماعت تھی جن کے پاس انتخابات کے دوران ٹکٹ لینے والا کوئی نہیں تھا جب دوسروں نے ان کو اقتدار کا سہارا دیا تو ان کو انتخابات میں ٹکٹ ملنے والے زیادہ مل گئے اور اپنی ہی پارٹی کے بانی جو کہ صوبے میں ایک قوم پرست کے حیثیت رکھتا ہے ان کو سائیڈ لائن کر دیا کیونکہ وہ دوسرے قوتوں پر انحصار نہیں کر تے تھے اور انہوں نے نیشنل پارٹی کے دور حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ یہ قوم پرست نہیں بلکہ پیٹ پرست ہے ان کو پتہ تھا کہ جو پارٹی صوبے میں3 کونسلرز نہیں جیت سکتے وہ اقتدار میں کیسے آسکتے ہیں خود کو صوبے کے حقیقی قوم پرست کہلانے والوں نے کرپشن کے وہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے جن کا کوئی تصور نہیں کر سکتا اگر یہ قوم پرستی ہے تو یہ صوبے کے عوام کیساتھ ذیادتی ہے اور عوام بھی آئندہ ایسے قوم پرستوں کو کسی بھی صورت انتخابات میں کامیاب نہیں ہونے دینگے ترجمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر پر تنقید کر نے والے خود اپنی جماعت میں کرپٹ لوگوں کا احتساب کرے ۔