|

وقتِ اشاعت :   May 24 – 2016

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ بی این پی کے تاحیات صدر سردار اختر مینگل کی تجویز وڈھ راج دہانی کے لئے عذاب ثابت ہوگا چوروں کے ہاتھ کا ٹنے سے وڈھ راج دہانی کے ہی لوگ معذور ہوں گے ۔ ہمیں یقین ہے کہ موصوف جو سزا دوسروں کیلئے تجویز کرتے ہیں اسی سزاکی وڈھ راج دہانی پر لاگو ہونے سے وہ سیخ و پا نہیں ہونگے اور چوری و کرپشن کو قومی و سیاسی اور بلوچستان کا مسئلہ نہیں بنائیں گے جہاں تک کرپشن اقربا پروری منی لانڈرنگ کی بات ہے تو نیشنل پارٹی کی قیادت پر اس قسم کا کوئی الزام نہیں۔ نیشنل پارٹی روز اول سے کرپشن کو سیاست بلوچستان اور بلوچ قوم کی قومی جد وجہد کے لئے ناسور سمجھتی رہی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں سردار محمد اختر مینگل کو جب نیب نے ان کی وزارت اعلیٰ میں سیکریٹ فنڈ ز سے متعلق 1999میں تحقیقات کے لئے طلب کیا تو موصوف ساروانہ کے پہاڑوں میں رپوش ہوگئے تب تک وہ وڈھ بھی نہیں آتے تھے ۔موصوف نے سیکریٹ فنڈز میں گھپلوں کو قومی اور بلوچ کا مسئلہ قرار دیا لیکن دنیا جاتنی ہے کہ جب تک ان کو مقتدر حلقوں کی طرف سے معافی کا وعدہ موصول نہیں ہوا وہ پہاڑوں میں چھپتے پھیرتے رہے جہاں تک منی لانڈرنگ کی بات ہے تو کراچی ائیر پورٹ پر ڈالر بیگ کا واقعہ کو آج تک زبان عام ہے ترجمان نے کہاکہ سردار محمد اختر مینگل جتنا چاہیں شعلہ بیانی سے دھول اڑاتے رہیں اس گرد میں بھی ان کے سیاہ کارنامے میں بلوچستان کے عوام کو نہیں بھول سکتے