|

وقتِ اشاعت :   June 11 – 2016

نیو یارک :  امریکی گلوکارہ کرسٹینا گریمی کو نامعلوم شخص نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ، حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی ۔ گلوکارہ کرسٹینا گریمی آرلینڈو میں کنسرٹ کے دوران مداحوں کو آٹوگراف دے رہی تھیں کہ ایک شخص نے ان پر فائرنگ کر دی اورخود کو بھی گولی مار لی ۔ بائیس سالہ گلوکارہ مقامی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئیں ۔ گلوکارہ نے ٹویٹر پر مداحوں کو اس شو میں شرکت کی دعوت دی تھی ۔ گریمی نے دو ہزار چودہ میں امریکا میں ہونے والے دی وائس شو میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی ۔ حکام کی طرف سے حملہ آور کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ۔ تاہم پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ گریمی کی موت پر مداح سماجی میڈیا پر اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں ۔