|

وقتِ اشاعت :   July 1 – 2016

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے سفارتی علاقے پر مسلح افراد نے حملہ کر کے دو غیر ملکیوں سمیت 4افراد کو ہلاک اور 30کو زخمی کردیا حملہ آوروں نے 20غیر ملکیوں سمیت 60 افراد کو یرغمال بنالیا آمدہ اطلاعات کے مطابق 8سے 9حملہ آوروں نے ڈھاکہ کے ہائی سکیورٹی زون میں واقعہ سفارتی علاقے کے ایک ریسٹورنٹ پر حملہ کیا اس وقت ریسٹورنٹ غیر ملکیوں سمیت مقامی لوگوں سے بھرا ہوا تھا حملہ آوروں نے آندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق 4افراد ہلاک اور 30زخمی ہوگئے ہلاک ہونے والوں میں اطالوی باشندوں کی شناخت ہوگئی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے مقامی میڈیا کے مطابق اکثر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہوگا بنگلہ دیش کے سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا تاہم حملہ آوروں کی جانب سے سخت مزاحمت ہورہی ہے اور سکیورٹی فورسز آگے بڑھنے میں ناکام ہے اطلاعات کے مطابق حملہ آور پوری طرح مسلح ہیں جس کے باعث فورسز کو کامیابی نہیں مل رہی ہے پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا تمام سفارتی عملہ اور شہری محفوظ ہیں اور ان سے رابطہ ہے ادھر امریکہ نے اپنے شہریوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت کردی ہے۔