|

وقتِ اشاعت :   July 4 – 2016

ہری پور : تربیلا کے چوتھے توسیع منصوبے ٹی فور کے یونٹ سترہ میں تعمیراتی کام کے دوران زیریں کنکریٹ ڈالتے ہوئے شٹرنگ گر گئی 6چینی انجینئرز سمیت 8ہلاک جبکہ 20افراد شدید زخمی ہو گئے ایک چینی باشندے کو شدید زخمی حالت میں تربیلا سے اسلام آباد طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے وزیر اعظم نواز شریف کا ہلاکتوں پر افسوس ،کام کے دوران چینی انجینئر وں کی سیکورٹی بہتر بنانے کی ہدایات زخمیوں کو بہترین علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری جبکہ وزیر اعظم کی ہدایات پر پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی غازی تربیلا پہنچ گئے ،جائے حادثہ تربیلا غازی ٹی فور کی یونٹ سترہ کا معائنہ کیا اور تربیلا سی ایم ایچ ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی زخمی پاکستانی ورکروں کو فی کس پچاس ہزار رپے دینے کا عندیہ ادھر چیرمین واپڈا نے ٹی فور واقعہ پر پروجیکٹ حکام سے تین دن کے اندر واقعہ کا تعین کر کے انکوائری رپورٹ طلب کرلی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات گیارہ بجے کے قریب غازی تربیلا میں ڈیم کے توسیع منصوبے ٹی فور کی یونٹ سترہ میں کام کے دوران لوہے کی پائپوں سے بنی شٹرنگ اچانک گر گئی جس میں موقع پر موجود کام کرنے والے چینی انجےئر وں سمیت پاکستانی بھی ملبے تلے دب گے واقعہ کے بعد پولیس رینجرز سمیت دیگر امدادی اداروں کو طلب کرکے ویسیکیو کا کام شروع کر دیا گیا متعدد ایمبولینس کو جائے حادثہ کی طرف روانہ کرکے سی ایم ایچ سپتال تربیلا میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی رینجرز سمیت دیگر امدادی اداروں نے چار گھنٹے سے زائد امدادی کاموں میں حصہ لے کر زیریں زمین کنکریٹ ڈالنے کے لیے بنائی گئی شٹرنگ کے ملبے سے دو چینی باشندوں سمے چار افراد کی لاشوں کو نکال کر پہلے سی ایم ایچ تربیلا منتقل کیاجہاں سے ہلاک ہونے والے چینی انجےئررانگ یانسی لیکون ہو، ہلاک جبکہ لو بی وان شدید زخمی ہوگیا جن کو ہیلی کاپٹر کے زریعے اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے حادثہ میں دو پاکستانی کبیر خان سکنہ لیہ اور شاہد خان سکنہ خوشاب جا ں بحق ہو گے جن کی لاشوں کو قانونی کاروائی پوری ہونے کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ پانچ زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے واقعہ پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ہلاکتوں پر افسوس کے ساتھ چینی باشندوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ٹی فور میں کام کے دوران چینی انجینئر وں کی سیکورٹی بہتر بنانے کی بھی ہدایات جاری کر کے واقعہ میں زخمی ورکروں کو بہترین علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایات پر پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی غازی تربیلا پہنچ گے جہاں انھو ں نے چھوتھے توسیع منصوبے میں تعمیراتی کام کے دوران حادثہ یونٹ سترہ میں کنکریٹ ڈالی جا نے کی جگہ کا معائنہ کیا ان کے ہمراہ چیرمین تربیلا واپڈا کے حکام سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے ٹی فور منصوبے کے حکام نے تمام صورتحال سے آگاہ گیا عابد شیر علی نے سی ایم ایچ تربیلا ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور تمام زخمیوں کو پچاس ہزار روپے فراہم کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے ادھر چیرمین واپڈا نے ٹی فور پروجیکٹ کے زمہ دار حکام سے زیر یں شٹرنگ گرنے کے زمہ داروں کا تعین کر کے تین دن کے اندر حادثہ کی انکوائری پورٹ طلب کرلی ہے جبکہ زرائع نے بتایا ہے کہ شرنگ میں استعمال ہونے والے لوہے کے پائپ مبینہ ناقص میٹریل سے تیار کرائے گے تھے جس بناء پر لوہے کے پائپوں سے بنی شٹرنگ ٹنوں بوجھ برداشت نہ کر سکی