کابل : پاک افغان سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملے میں اے پی ایس پشاور سانحہ کا ماسٹر مائنڈ خلیفہ عمر عرف ملا نریہ ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا، جبکہ افغان سرکاری فورسز کی ملک کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کیخلاف جاری کارروائیوں کے دوران 50سے زائد شدت پسند ہلاک ہوگئے، جن میں اکثریت داعش کے جنگجوؤں کی بتائی جاتی ہے، افغانستان کے علاقے بندر میں ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر ملا عمر نریہ کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔اتوارکو میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے علاقے بندر میں ایک ڈرون حملہ کیا گیا جس میں طالبان کمانڈر عمر نارائے کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ عمر نارائے کے ساتھ اس کے دو ساتھیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔ عمر نارائے افغان سکیورٹی فورسز کو متعدد حملوں کے الزام میں مطلوب تھا۔ تاہم سرکاری سطح پر یا آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہ ہوسکی ۔ دریں اثناء پاک افغان سرحد کے قریب افغانستان کے علاقے نازیان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 4 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکی ڈرون نے افغانستان کے علاقے نازیان میں میزائل داغے، یہ علاوہ پاکستان میں خیبرایجنسی کی سرحد کے قریب ہے۔ امریکی ڈرون نے افغانستان کے مشرقی صوبے نگرہار کے علاقے نازیان میں گاں کے ایک کمپانڈ پر 2 میزائل داغے تھے،افغا نستان کے صو بہ قند ھا ر میں فضا ئیہ کی بمبا ری سے 52شد ت پسند ہلاک جبکہ 28زخمی ہو گئے،صو با ئی سیکیو رٹی حکام کی جا نب سے فضا ئی آ پر یشن کے حوا لے سے جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آ پر یشن کلین اپ کے دوران شد ت پسندوں کو نشا نہ بنا یا گیا ہے اور اب علا قے سے طا لبان کا صفا یا کر دیا گیا ہے۔ادھرافغان وزارت د فا ع نے کہا ہے کہ سیکیو رٹی فو رسز نے ملک کے پا نچ صو بوں میں کا روا ئیوں کے دوران دا عش سے تعلق رکھنے والے 31دہشت گردوں سمیت 39شد ت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔ افغان وزارت د فا ع کی جا نب سے اتوار کو جا ری کر دہ بیان کے مطا بق ننگر ہار، غز نی، قند ھا ر ، تا خا ر اور ہلمند کے صو بوں میں افغان فو ج، پو لیس اور سیکیو رٹی فو رسز نے مشتر کہ کا روا ئیوں کے دوران شدت پسندوں کو نشا نہ بنا یا ۔کا ر وائیوں کے دوران شد ت پسندوں کی محفو ظ پنا ہ گا ہوں کو بھی تبا ہ کیا گیا۔