|

وقتِ اشاعت :   July 12 – 2016

اسلام آباد: وفاقی وزارت پانی و بجلی نے ملک بھر کے کسانوں کیلئے بجلی 3.50 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ کوئٹہ الیکٹرک اور نادھندہ اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔ وزارت پانی و بجلی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کسانوں کیلئے بجلی کی قیمت 8.85 روپے سے کم کرکے 5.35 روپے کردی گئی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق یکم جولائی 2016 ء سے ہوگا تاہم کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا اس سہولت سے بجلی کے بل ادا نہ کرنے والے نادھندہ کسان بھی فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے جبکہ پیک اوور ٹیرف 10.35 روپے ہی رہے گا ذرائع کے مطابق پنجاب کے 70 فیصد کسان نادھندہ ہیں۔